لکی مروت کے خربوزوں کی خاص بات

کاشتکاروں کے مطابق یہاں کی زمین خربوزوں کے لیے بہت موزوں ہے اور اسی وجہ سے یہاں مختلف اقسام کے خربوزے دیکھنے کو ملتے ہیں، جن کی مانگ پورے ملک میں ہے۔

گرمیوں کا موسم ہو اور خربوزے نہ کھائے جائیں، ایسا تو ہو نہیں سکتا اور اگر یہ خربوزے لکی مروت کے ہوں تو کیا ہی بات ہے۔

لکی مروت، خیبر پختونخوا کے اضلاع میں خربوزوں کے لیے بہت مشہور ہے، جہاں اس پھل کے وسیع باغات آپ کو مختلف جگہوں پر دکھائی دیں گے۔

علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں اسی کاروبار سے وابستہ ہیں۔

کاشتکاروں کے مطابق لکی مروت کی زمین خربوزوں کے لیے بہت موزوں ہے اور اسی وجہ سے یہاں مختلف اقسام کے خربوزے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

گرمیوں کے موسم میں ان باغات سے پکے ہوئے خربوزے منڈیوں کو سپلائی کیے جاتے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی ان خربوزوں کی بہت مانگ ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا