پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بدھ کو ڈھاکہ میں موجود ہیں جہاں وہ ان کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم خالد ضیا کا منگل کو 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔
ان کے انتقال پر مختلف عالمی رہنماؤں نے تعزیتی پیغامات بھیجے، جن میں پاکستانی وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔
Sardar Ayaz Sadiq, Speaker of the National Assembly of Pakistan, exchanges greetings with Indian External Affairs Minister S. Jaishankar in Dhaka on Wednesday ahead of the funeral programme of former Bangladesh Prime Minister Khaleda Zia. pic.twitter.com/YDoX5o0Vbi
— Chief Adviser of the Government of Bangladesh (@ChiefAdviserGoB) December 31, 2025
خالدہ ضیا کی آخری رسومات بدھ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور کئی دہائیوں تک ملکی سیاست کی نمائندہ رہنے والی اس عظیم سیاسی رہنما کے لیے سوگ منایا گیا۔
اب ان کی آج آخری رسومات میں شرکت کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ڈھاکہ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ریڈیو پاکستان کے مطابق ایاز صادق نے ڈھاکہ پہنچنے کے بعد مرحومہ کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایاز صادق کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ اور انڈین وزیر خارجہ جے شنکر مصافحہ کر رہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کوئی بیان نہیں دیا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے دورے کے دوران جہاں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلیٰ وفود کے نمائندے موجود تھے ’انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر خود چل کر سپیکر قومی اسمبلی کے پاس گئے اور مصافحے کے دوران اپنا تعارف کروایا‘، اور اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ ان کی شخصیت سے واقف ہیں۔