گلگت بلتستان: چیری کا ’سب سے بڑا باغ‘

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے علاقے غواڑی میں موجود چیری کا باغ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا باغ کہلاتا ہے جہاں آٹھ سو کنال پر پانچ سے چھ اقسام کے تین ہزار سے زائد چیری کے درخت ہیں۔

چیری کا یہ باغ غواڑی کی مقامی کمیونٹی کی جانب سے بنایا گیا ہے اور اس لحاظ سے یہ پاکستان میں ایک منفرد پروجیکٹ ہے (انڈپینڈنٹ اردو)

 گلگت بلتستان کی چیری ایک ایسی منفرد سوغات ہے جو پورے ملک میں مشہور ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے علاقے غواڑی میں موجود چیری کا باغ  گلگت بلتستان کا چیری کا سب سے بڑا باغ کہلاتا ہے جہاں آٹھ سو کنال پر پانچ سے چھ اقسام کے تین ہزار سے زائد چیری کے درخت ہیں۔

چیری کا یہ باغ غواڑی کی مقامی کمیونٹی کی جانب سے بنایا گیا ہے اور اس لحاظ سے یہ پاکستان میں ایک منفرد پروجیکٹ ہے۔

حفیظ الرحمن اس پروجیکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ’چیری پہلے یہاں سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور ملک سے باہر دبئی میں ایکسپورٹ ہوتی تھی لیکن جب سے گلگت بلتستان میں سیاحت نے ترقی کی اور سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کرلیا تو اب سیاح خود اس باغ میں آتے ہیں اور چیری لے کر جاتے ہیں۔‘

 حفیظ الرحمن کے مطابق: ’ہم اس وقت سیاحوں کی طلب بمشکل پوری کر پا رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا: ’چیری کے درخت کی ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس پر ایک سال زیادہ پھل آتے ہیں جبکہ دوسرے سال کم پھل آتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ درخت ایک سال گیپ رکھتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ اس سال پھل کم آیا ہے اس لیے ان کو دوسرے شہروں سے جو آرڈر آئے ہیں انہیں وہ پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ 

چیری کی کوالٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس باغ میں موجود چیری پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ذائقہ دار ہیں، ان کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پھلوں کی آبیاری آرگینک طریقے سے کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا