برطانیہ کے سات شہروں میں پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

ایک ویڈیو بیان میں پاکستانی سابق کرکٹر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ یہ ٹرائلز برطانیہ میں 28 جون سے 22 جولائی تک ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے برطانیہ اور یورپ میں اوورسیز ٹرائلز کا اعلان  کر دیا ہے، جس کے بعد سات شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ یہ ٹرائلز برطانیہ میں 28 جون سے 22 جولائی تک ہوں گے۔

انہوں نے کہا: ’اب پورے برطانیہ میں کوئی ٹیلنٹ چھپا نہیں رہے گا، پورے انگلینڈ میں ٹرائلز منعقد ہوں گے۔‘

انضمام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی کا سلیکشن پینل ایک شہر سے ٹرائلز نہیں لے گا، بلکہ نیو کاسل، گلاسگو، لٹن، برسٹل، لندن، لیسٹر، برمنگھم میں یہ ٹرائلز ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی اور شہر سے کوئی ٹرائل دینا چاہتا ہے تو وہ بھی حصہ لے سکتا ہے۔

ان کے بقوال سلیکشن پینل پرانے اور منجھے ہوئے کرکٹ ایکسپرٹس پر مشتمل ہے۔ اس پینل میں انضمام الحق، ہاشم آملہ، جیمز فوسٹر، محمد اکرم اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انضمام نے کہا: ’سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی پشاور میں ٹورنامنٹ کھیلیں گے، اور اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑی پی ایس ایل 8 کا حصہ ہوں گے اور ان کو ہمارے کوچز گائیڈ کریں گے۔‘

پشاور زلمی کی پریس ریلیز کے مطابق وہ بیرون ملک ٹرائلز کا اعلان کرنیوالی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی ہے۔ دنیا کے 25 ممالک میں پشاور زلمی کے گلوبل کلبز رجسٹرڈ اور گلوبل زلمی کا حصہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ