نواک جوکووچ: گرینڈ سلیم میں 80 میچ جیتنے والے پہلے کھلاڑی

سربیا کے نواک جوکووچ نے گذشتہ سال راجر فیڈرر کا مسلسل 53 ہفتوں تک ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

27 جون 2022 کی اس تصویر میں سربیا کے نواک جوکووچ ومبلڈن کے دوران جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے حریف کو ہرانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے(فوٹو: اے ایف پی)

مردوں کے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ چاروں گرینڈ سلم میں 80 میچ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے پیر کو اپنے ومبلڈن ٹائٹل کے دفاع کا کامیاب آغاز کیا۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چھ بار چیمپیئن بننے والے نواک جوکووچ نے جنوبی کوریا کے کوون سو وو کو 6-3، 3-6، 6-3، 6-4 سے ہرایا۔

لیکن 20 بارگرینڈ سلیم کے فاتح جوکووچ کو 81 ویں پوزیشن والے حریف کے خلاف ابتدائی دو سیٹوں کے بعد سخت محنت کرنی پڑی۔

جوکووچ نے کہا: ’اب ہمیں 80 کامیابیاں مل گئی ہیں، چلیں ان کو 100 تک پہنچائیں۔‘

35 سالہ نواک جوکووچ مسلسل چوتھا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اوپن ایرا میں آل انگلینڈ کلب میں صرف بجورن بورگ، پیٹ سمپراس اور راجر فیڈرر ہی اس طرح کا تسلسل بنا سکے ہیں۔

جوکووچ کا اگلا مقابلہ آسٹریلوی کھلاڑی تھاناسی کوکانیکس سے ہے، جن کا کہنا ہے کہ ’نواک جوکووچ ایک طرح کی اینٹوں کی دیوار ہیں۔‘

کوارٹر فائنل میں نواک جوکووچ کے ممکنہ حریف الکاراز نے جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرف کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ومبلڈن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نواک جوکووچ نے کہا: ’میں اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر گرینڈ سلیم میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اب جبکہ ہم 80 (ومبلڈن مقابلے) جیت چکے ہیں، آئیے 100 تک پہنچائیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس کھیل نے مجھے سب کچھ دیا ہے۔ میں اس کھیل کا بہت مقروض ہوں اور میں اسے اب بھی اپنے دل سے پسند کرتا ہوں۔ میں اس کا بہت شوقین ہوں۔ اب میں نوجوان نہیں ہوں اور بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں لیکن اس کھیل کے لیے محبت اور جذبہ مجھ میں اب بھی ہے۔ میں یہ بات پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں لیکن یہ میدان میرے لیے ہمیشہ خاص رہا ہے۔ یہ ہمیشہ وہ میدان رہا ہے جہاں میں نے کھیلنے اور جیتنے کا خواب دیکھا تھا اور اس کورٹ پر میرے بچپن کے تمام خواب پورے ہوئے۔‘

سربیا کے نواک جوکووچ نے گذشتہ سال راجر فیڈرر کا مسلسل 53 ہفتوں تک ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

نواک جوکوچ پہلی بار چار جولائی 2011 کو عالمی نمبر ون بنے تھے۔

انہوں نے نومبر 2012 میں دوسری بار اور سات جولائی 2014 کو تیسری بار عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ مسلسل 122 ہفتوں تک اس پوزیشن پر رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس