یوکرین: روسی گولہ باری سے پانچ افراد ہلاک

میکولائیو شہر جس کی (جنگ سے پہلے کی) آبادی تقریباً 475,000 رہائشیوں پر مشتمل ہے، یوکرین کی سب سے بڑی بندرگاہ اوڈیسا اور کھیرسن کے درمیان واقع ہے۔

ایک شخص 12 جولائی 2022 کو یوکرینی شہر سیورو ڈونیتسک پر روسی حملے کے بعد ایک تباہ شدہ عمارت کے سامنے سے گزر رہا ہے (تصویر: اے ایف پی)

یوکرینی ایوان صدر کے مطابق بدھ کو بحیرہ اسود کے قریب یوکرین کے بندرگاہی شہر میکولائیو کے ارد گرد روسی گولہ باری سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صدارتی ڈپٹی چیف آف سٹاف کیریلو تیموشینکو نے کہا کہ 28 راکٹ حملوں کے نتیجے میں میکولائیو کے کئی حصوں میں گھروں اور ایک ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’متاثرہ علاقے پر شدید گولہ باری کی گئی اور ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ شہری مارے گئے۔‘

میکولائیو کے گورنر وٹالی کم نے بدھ کی صبح بیان دیا تھا کہ رات کو کئی دیہاتوں پر گولہ باری کی گئی لیکن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں یوکرینی شہریوں کی ہلاکت کا بیان سامنے آیا۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے شہر کے مشرق میں بارہ سے زیادہ فوجیوں کو سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے میکولائیو میں نشانہ بنایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میکولائیو شہر جس کی (جنگ سے پہلے کی) آبادی تقریباً پونے پانچ لاکھ رہائشیوں پر مشتمل ہے، یوکرین کی سب سے بڑی بندرگاہ اوڈیسا اور کھیرسن کے درمیان واقع ہے۔

یہ شہر فروری میں حملے کے اوائل میں روسی فوجیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

قبل ازیں روس نے اتوار کو مشرقی یوکرین میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا تھا جس سے کم از کم چھ شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

پانچ منزلہ اس عمارت کے ملبے میں تقریباً تین درجن افراد پھنسے رہے۔

علاقہ گورنر کے مطابق تقریباً 12 ہزار آبادی والے اس قصبے کو روسی فوج کے یوراگن  راکٹوں نے نشانہ بنایا جو ٹرک سے چلنے والے پلیٹ فارم سے فائر کیے جاتے ہیں۔

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قصبہ روسی افواج کا ایک بڑا ہدف ہو گا کیونکہ وہ مغرب کی طرف پسپائی اختیار کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا