وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد سپریم کورٹ رجسٹری میں دائر سپیکر پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت آج پیر کو ہوئی۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمانی لیڈر کی مرضی سے ووٹ کاسٹ ہوسکتا ہے اور ڈپٹی سپیکر رولنگ خلاف قانون ہے۔
اس معاملے پر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 23 جولائی سے حمزہ شہباز ایک بار پھر عبوری وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
عدالت کے تین رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق حمزہ شہباز صرف ایک ٹرسٹی کے طور پر فرائض انجام دیں گے کیونکہ صوبے کو بغیر گورننس کے نہیں چھوڑ سکتے۔
اس کے ساتھ انڈپینڈنٹ اردو کی لائیو اپ ڈیٹس کا سلسلہ ختم کیا جا رہا ہے۔