پنجاب میں چوری ہوئی تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا: عمران

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر کل پنجاب اسمبلی میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو یہ ملک سری لنکا کی طرف جائےگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔‘

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سب کو پتہ ہے پی ٹی آئی کا نمبر پورا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ہمارا ہو گا (تصویر: سکرین گریب، عمران خان آفیشل فیس بک)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر کل پنجاب اسمبلی میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو یہ ملک سری لنکا کی طرف جائےگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔‘

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سب کو پتہ ہے پی ٹی آئی کا نمبر پورا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ہمارا ہو گا۔‘

انہوں نےکہا کہ اگر عوام کے مینڈیٹ کو عزت دی گئی تو پھر کل ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور جشن منائیں گے۔

لاہور میں لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کے مظاہرے سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’سکندر سلطان جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا۔ ہم ساری چیزیں الیکشن کمیشن کو بتاتے رہے، سکندر سلطان نے سندھ میں بلدیاتی اور ضمنی انتخاب صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا جبکہ ڈسکہ میں پورا الیکشن دوبارہ کرایا۔‘

چئیرمین پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ الیکشن کمشنرکی نگرانی میں عام انتخابات  نہیں لڑیں گے۔ جب سب سے بڑی جماعت کو ہی اس پریقین نہیں تو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے، سروے کے مطابق ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کے 163میں سے 130 طریقے ختم ہوجاتے ہیں، اس کا استعمال ہونا چاہیے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پنجاب کا ضمنی الیکشن کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانےکا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’پنجاب کے ضمنی الیکشن صرف ان 12 پارٹیوں کے خلاف نہیں بلکہ انتظامیہ، سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کے خلاف لڑے۔‘

عمران خان نے اپنے روایتی انداز میں دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ’ان افسران کے نام  لکھے ہوئے ہیں جنہوں  نے عوام پر ظلم کیے، جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم انہیں نہیں بھولیں گے۔‘

سابق وزیراعظم کے بقول ’الیکشن میں ہر طرح کی دھاندلی کی گئی، لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا لیکن اس کے باوجود جس تعداد میں قوم نکلی اور اس الیکشن میں ووٹ ڈالا میں سلام پیش کرتا ہوں۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’25 مئی کو جو ہمارے ساتھ کیا گیا کبھی نہیں بھولوں گا۔ میں نے نیوٹرلز کو کہا تھا کہ اگر آپ نے سازش کو کامیاب ہونے دیا تو ملکی معیشت کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔‘

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پوری قوم سے کہتا ہوں اگر آپ کا مینڈیٹ چوری ہوا تو خاموش نہیں رہنا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب انتخاب کے لیے ڈپٹی سپیکر نے سکیورٹی فراہم کرنے کی غرض سے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کل بروز جمعہ ہونے والے انتخابات کی صدارت ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کریں گے۔ 
خط کے مندرجات میں شامل ہے کہ انتظامات میں مداخلت کی جارہی ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے اور پر امن انتخابات کا امکان مشکل ہے لہذا مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

پولیس ترجمان کے بعد مذکورہ مراسلے کے بعد لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے اور سکیورٹی کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر 14 سو سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا نیز عدالت کے حکم پر الیکشن کو پرامن بنانے اور ممبران کو تحفظ دینے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان