کامن ویلتھ گیمز: میڈل جیت کر بھی شاہ حسین مطمئن کیوں نہیں؟

شاہ حسین پہلی مرتبہ 90 کلو گرام کی کیٹیگری میں کھیلے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے تھومس لازلو بریتن باخ کو ہرایا۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پہلا میڈل پاکستان کے نام ہوا ہے۔

جوڈو کے پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے مردوں کی 90 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے تھومس لازلو بریتن باخ کو ہرایا۔

البتہ شاہ حسین اپنی جیت سے مطمئن نہیں۔

میچ کے فوری بعد انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ’بہت خوشی ہو رہی ہے لیکن تھوڑا اور کلر مجھے چاہیے تھا۔ میں چاہتا تھا کہ اولمپک کے وقت میں نے جو اپنے ملک سے وعدہ کیا تھا میڈل کے لیے، وہ پورا نہیں کر سکا۔‘

’ادھر سے میں چاہتا تھا کہ میرا گولڈ آئے۔‘

شاہ حسین پہلی مرتبہ 90 کلو گرام کی کیٹیگری میں کھیلے۔ پاکستانی عوام کو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ معافی چاہتے ہیں کہ وہ گولڈ میڈل نہیں جیت سکے البتہ آئندہ اولمپکس میں وہ سونے کا تمغہ جیت کر لائیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے کانسی کے تمغے کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شریک دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی میڈل جیتنے والوں میں شامل ہوں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل