بھارتی پولیس کے افسران کو ریمپ پر واک کرنے پر سزا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ پولیس اہلکار، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، پولیس افسر کی زندگی پر بنائی گئی بھارتی فلم کی دھن پر ریمپ پر واک کر رہے ہیں۔

ایک ویڈیو جو پولیس اہلکاروں کی ماڈلنگ کو دکھاتی ہے سوشل میڈپا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہے۔ ( تصویر: ٹوئٹر imjournalistRK)

بھارتی حکام نے جمعے کو کہا ہے کہ پانچ پولیس اہلکار جن میں ایک اعلیٰ افسر بھی شامل ہیں، ایک مقابلہ حسن میں حصہ لینے اور ریمپ پر واک کرنے کے بعد کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق یہ واقعہ جنوبی بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں پیش آیا جہاں ناگاپٹنم کے سپرنٹینڈنٹ آف پولیس نے ان پولیس افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے تھے جنہیں ریمپ پر دیکھا گیا جب کہ حاضرین انہیں داد دینے میں مصروف تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک ویڈیو جو اسی واقعے کی دکھائی دیتی ہے، سوشل میڈپا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گذشتہ اتوار کو پانچ پولیس اہلکار، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، پولیس افسر کی زندگی پر بنائی گئی بھارتی فلم کی دھن پر ریمپ پر واک کر رہے ہیں۔ تقریب کا اہتمام تمل ناڈو کے ضلع مائیلادھتورائی کے علاقے سمپانرکووِل میں نجی سطح پر کیا گیا تھا۔

مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے پانچ پولیس افسروں کو وہاں ڈیوٹی دینے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ نیوز چینل ٹائمز ناؤ کے مطابق مقابلے کے شرکا نے پولیس افسروں کو مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کہا اور بالآخر انہیں مجبور کر کے سٹیج پر لے گئے۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ان پولیس افسران کے تبادلے احکامات جمعرات کو جاری کیے گئے تھے۔

بھارت میں پولیس کا تبادلہ انتظامی قدم کے طور پر کیا جاتا ہے جس میں کسی پولیس اہلکار کو ایک سے دوسرے مقام پر تبدیل کر دیا جاتا ہے لیکن فرائض میں غفلت برتنے کی صورت میں یہ تبادلہ سزا بھی ہوتی ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا