سعودی ولی عہد نے خانہ کعبہ کو غسل دیا

یہ رواج ہے کہ سعودی بادشاہ یا ان کا نمائندہ کعبے کو اندر سے غسل دیتا ہے۔

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل علی الصبح خانہ کعبہ کو غسل دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل  بھی ولی عہد کے ہمراہ تھے اور مسجدالحرام پہنچنے پر جنرل پریذیڈنسی برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ان کا استقبال کیا۔

ولی عہد نے کعبہ کا طواف کیا اور دو رکعات نفل نماز ادا کی۔ اس کے بعد وہ کعبہ کے اندر گئے جہاں انہوں نے کعبہ کو غسل دیا۔

غسل کی تقریب میں طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نہار بن سعود بن عبدالعزیز، جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی، مجلس بزرگان دین کے متعدد ارکان اور کعبہ کے محافظ شامل ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام کے مقدس ترین اس مقام کے سالانہ غسل میں زم زم کے ساتھ گلاب کا پانی، عود اور دیگر عطروں کا استعمال کیا گیا۔

کعبے کا غسل پیغمبر اسلام کی قائم کردہ مثال کے مطابق ہے۔

یہ رواج ہے کہ سعودی بادشاہ یا ان کا نمائندہ کعبے کو اندر سے غسل دیتا ہے۔

کعبے کی دیواروں کو صاف کرنے کے لیے تولیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اندرونی دیواروں کو گلاب اور کستوری کی خوشبوؤں میں ڈوبے ہوئے سفید کپڑے سے صاف کیا جاتا ہے۔ گلاب کے عطر کے ساتھ ملا ہوا زمزم پانی فرش پر چھڑکا جاتا ہے اور ننگے ہاتھوں اور کھجور کے پتوں سے صاف کیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا