ایک شخص میں منکی پاکس، کرونا اور ایچ آئی وی انفیکشنز کی تصدیق

متاثرہ شخص میں یہ تشخیص سپین کے سفر سے واپسی کے نو دن بعد ہوئی جہاں انہوں نے غیر محفوظ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

یہ تصویر 10 اگست 2022 کو مارسیلی میں لی گئی ہے جس میں میونسپل ویکسینیشن سینٹر میں منکی پاکس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے (تصویر: اے ایف پی فائل)

طبی ماہرین نے ایک شخص میں ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کووڈ 19 اور ایچ آئی وی کے مثبت ٹیسٹ کی تصدیق کی ہے جو رپورٹ ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد کیس ہے۔

یہ تمام امراض اٹلی کے شہری 36 سالہ مرد میں پائے گئے جن کو تھکاوٹ، بخار، اور گلے کی سوزش سمیت کئی علامات کا سامنا تھا۔

ان میں یہ تشخیص سپین کے سفر سے واپسی کے نو دن بعد ہوئی جہاں انہوں نے غیر محفوظ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

طبی جریدے ’جرنل آف انفیکشن‘ میں شائع ہونے والی اس کیس سٹڈی رپورٹ کے مطابق اطالوی شہری میں پہلی بار دو جولائی کو کووڈ کے مثبت ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

اگلے ہی دن ان کے جسم، نچلے اعضا، چہرے اور گلیٹس پر چھوٹے اور دردناک دانے نمودار ہوئے جن کے گرد شدید خارش تھی۔ پانچ جولائی تک یہ دانے مزید پھیل گئے اور پسٹولز (پھوڑوں) میں بدل گئے۔ اس وقت انہیں پالرمو کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔

وہاں ان کا منکی پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

مریض کے جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنز (ایس ٹی آئز) کے لیے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کا HIV-1 کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کے بعد طبی ماہرین نے کہا کہ ان کے سی ڈی فور کاؤنٹ کو دیکھتے ہوئے ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ انفیکشن نے انہیں نسبتاً ماضی قریب میں ہی متاثر کیا ہے۔

مریض کا گذشتہ سال ستمبر میں ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کووڈ 19 اور منکی پاکس سے صحت یاب ہونے کے بعد مریض کو 11 جولائی کو ہسپتال سے گھر پر آئسولیشن کے لیے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اس مرحلے تک ان کی جلد کے زخم ٹھیک ہو گئے تھے تاہم دانے خشک ہونے کے بعد چھوٹے نشان رہ گئے تھے۔

یونیورسٹی آف کیٹینیا کے محققین نے اپنی رپورٹ میں کہا: ’یہ کیس اس حقیقت پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح منکی پاکس اور کووڈ 19 کی علامات آپس میں گڈمڈ ہو سکتی ہیں اور کیس کی رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ انفیکشن کی صورت میں کس طرح صحیح تشخیص کے لیے انامنیسٹک کولیکشن اور جنسی عادات میں احتیاط بہت ضروری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’نوٹ کرنے کے لیے 20 دنوں کے بعد بھی منکی پاکس کا ٹیسٹ مثبت تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ افراد طبی علامات میں کمی کے بعد بھی کئی دنوں تک انفیکٹڈ ہوسکتے ہیں۔ نتیجتاً معالجین کو مناسب احتیاطی تدابیر کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔‘

محققین نے مزید کہا: ’چوں کہ یہ منکی پاکس وائرس، SARS-CoV-2 اور ایچ آئی وی کے ایک ساتھ انفیکشن کا واحد رپورٹ شدہ کیس ہے اس لیے ابھی تک اس بات کی تائید کرنے کے لیے کافی شواہد نہیں ہیں کہ ان تمام انفیکشنز کا امتزاج مریض کی حالت کو بگاڑ سکتا ہے۔ موجودہ کرونا وبا اور منکی پاکس کے کیسز میں روزانہ اضافے کے پیش نظر صحت کے نظام کو اس صورت حال سے آگاہ ہونا چاہیے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت