سیلاب 2022: متاثرین خود کیا کہتے ہیں؟

اگر آپ حالیہ سیلاب سے متاثر ہیں یا امداد کے خواہاں یا کرنا چاہتے ہیں اوراس سلسلے میں آپ کو معلومات چاہیں تو انڈپینڈنٹ اردو آپ کے پیغامات اپنی ویب سائٹ پر نشر کرے گا۔

(فوٹو: انڈی گرافکس/ اے ایف پی)

پاکستان میں اس برس غیرمعمولی سیلاب نے ایک تہائی علاقے کو متاثر کیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو نے متاثرین اور امدادی تنظیموں کے درمیان رابطے کے لیے یہ صفحہ تیار کیا ہے جہاں آپ اپنے پیغامات بھیج اور دیکھ/سن سکتے ہیں۔


قمبر شہدادکوٹ

میرا گاؤں احمد بخش چانڈیو یو سی تھیراری ہاجراں تحصیل وارہ، قمبر شہدادکوٹ ضلع مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی کمی اور بیماریوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔

ایم شریف، سماجی کارکن 03007088820


جیکب آباد

ہمارا تعلق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یونین کونسل کوٹ جنگو سے ہے۔ ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے جو سیلابی پانی کا نیچرل روٹ تھا اس پر بااثر زمیندار نے پانی کو روکنے کے لیے ایک بہت بڑا بند بنا دیا ہے۔ اس نے سیلابی پانی کو ہمارے گاؤں سیوا خان پنھیار کے سامنے کٹ لگایا ہے۔ جس کی وجہ سے گاؤں گذشتہ جمعے یعنی 28 اگست سے سیلاب کی زد میں ہے۔ گاؤں کے اکثر کچے مکان تو  منہدم ہوگئے۔ سارا گاؤں تباہی کے  دہانے پر کھڑا ہے۔ بچے کچھے گھروں میں تین تا چار فٹ پانی کھڑا ہے۔

بااثر زمیندار کا دوسرا بھائی اس پانی کو روکے رکھا ہوا ہےحالانکہ اس کی فصلیں بھی تباہ ہیں لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ہمیں نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ پانی کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے پانی بہت بڑھ گیا ہے۔

خدارا آپ لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہماری بات اعلی حکام تک پہنچائی جائے تاکہ پانی کو راستہ دینے کے لیے اقدام کیےجاسکیں۔ ہمارا دوسرا کوئی مطالبہ نہیں کیونکہ ہم بغیر چھت اور مکان کے اس شدید گرمی میں بلند ٹیلوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پلیز ہمارے اس مسئلہ کو حل کرنے میں ہماری مدد کریں تاکہ ہم اپنے گھروں کو جاسکیں اور مزید نقصانات سے بچ سکیں۔ ہم آ پ  کے احسان مند رہیں گے۔ شکریہ

وقار احمد، منجھی پیر


ضلع سکھر

تحصیل پنوعاقل گوٹھ سموں چاچڑ سے آپ سے مخاطب ہوں۔ اس سیلاب میں میرا گھر مکمل تباہ ہو چکا ہے۔ بارش اور سیلاب نے بھی ہر طرف سے گھیر لیا ہے۔ اس وقت شدید ضرورت مند ہیں۔ بچوں کے کپڑے کھانے پینے کی اشیا کی سخت ضرورت ہے۔ برائے مہربانی ہماری دل سے گزارش ہے ہماری مدد کی جائے۔03003960438

منیراحمد ولد ساٸیں ڈنو، تحصیل پنو عاقل


بونیر

وادی چغرزئی کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ٹرانسپورٹ شرح پر ڈرائیور خضرات عمل درآمد نہیں کر رہے۔ برائے مہربانی زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

سید وھاب شاہ


نوشیرو فیروز


 


دادو

سندھ سے جاوید علی نے لکھا کہ گاؤں سومر تیونو تعلقہ میہڑ ضلع دادو مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے، لوگوں کے پاس نہ کھانے کو کچھ ہے نہ راشن ہے، نہ خیمے ہیں نہ ادویات پورے گاؤں میں دو ڈھائی سے لوگ ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت پیسے جمع کروا کے دور سے کھانے پینے کا سامان ل ارہے ہیں۔ حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔


رحیم یار خان

محترم ضلع رحیم یار خان تحصیل خان پور کے موضع سمکہ، موضع چک احمد یار، موضع چک فیض احمد کے تمام کے تمام دیہات فلڈ/سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، فصلیں تباہ ہوگی ہیں۔

لوگوں کے نہ گھر بچے، نا مال مویشی بچے۔۔

لوگ بے سر و سامانی کی حالت میں ہیں۔۔

آپ اس طرف ضرور توجہ فرمائیں۔فہداسلام


چارسدہ

میں تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ سے تعلق رکھتا ہوں۔ حالیہ بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ہمارے گاؤں میں ایک غریب خاتون ہے، جسے راشن ٹینٹ وغیرہ کی ضرورت ہے پلیز اس کی مدد کریں۔  شکریہ

رابطہ نمبر: محمد عزیر(+92 334 9369600)


میرپور خاص

ٹنڈو جان محمد، میرپور خاص سندھ سے علی رضا کہتے ہیں کہ انہیں مچھردانیوں کی ضرورت ہے۔


ڈیرہ اسماعیل خان

 صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مین گاؤں ماہڑہ ، تحصیل پروآ سے عبدالروف کا کہنا ہے کہ ان کا آدھا گاؤں ان کے مکان سمیت تباہ ہوگیا ہے۔ آپ سے مدد کی اپیل ہے۔

انہوں نے اپنے گاؤں کی تصاویر بھی ارسال کی ہیں۔

 عبدالرؤف سے رابطے کا نمبر:  03121032610 


گلی بالا تانگیر، گلگت بلتستان

انڈی اردو کو بھیجی گئی متاثرین کی فہرست


دوبیر، ضلع کوہستان

محمد فہیم اپنے علاقے میں سیلاب سے تباہی کا حال بتا رہے ہیں۔


رحیم یار خان


خیرپور


اگر آپ حالیہ سیلاب سے متاثر ہیں یا امداد کے خواہاں یا کرنا چاہتے ہیں اوراس سلسلے میں آپ کو معلومات چاہیں تو انڈپینڈنٹ اردو آپ کے پیغامات اپنی ویب سائٹ پر نشر کرے گا تاکہ متعلقہ حکام/حلقے نوٹس لے سکیں۔ اکثر علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہے لہذا یہ پیغام آڈیو یا ویڈیو دونوں میں بھیجا جا سکتا ہے۔ اپنے نام اور مختصر تعارف سے ساتھ یہ پیغام آپ ہمیں انڈی اردو کے فون نمبر 03154638738 پر بھیج سکتے ہیں۔

نوٹ: انڈپینڈنٹ اردو متاثرین کے یہ پیغامات نیک نیتی سے پیش کر رہا ہے، تاہم ان کی صداقت کی ذمہ داری پیغام بھیجنے والوں پر ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میری کہانی