ہلیری کلنٹن نے سکرٹ پہننا کیوں چھوڑ دیا؟

سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے بتایا ہے کہ برازیل کے دورے کے دوران انہوں نے کریم رنگ کا سکرٹ پہن رکھا تھا جب فوٹوگرافروں نے ان کی نیچے سے تصاویر بنائیں۔

امریکی سیاستدان ہلیری کلنٹن 31 اگست 2022 کو فلم وائٹ نوائز کی سکریننگ کے موقع پر اٹلی میں ہونے والے وینس فلم فیسٹیول میں شریک ہیں (تصویر: اے ایف پی)

سابق امریکی صدر اور وزیر خارجہ بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن نے اس بارے میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 1995 میں برازیل کے سرکاری دورے کے بعد سکرٹ کے بجائے پینٹ سوٹ پہننا کیوں شروع کیا۔

سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے بتایا ہے کہ برازیل کے دورے کے دوران انہوں نے کریم رنگ کا سکرٹ پہن رکھا تھا جب فوٹوگرافروں نے ان کی نیچے سے تصاویر بنائیں۔

انہوں نے سی بی ایس سنڈے مورننگ کی میزبان نورہ او ڈونیل کو بتایا: ’میں صوفے پر بیٹھی تھی اور ذرائع ابلاغ کو اندر آنے کی اجازت دی گئی۔ ان میں ایک گروپ تصویریں لے رہا تھا۔‘

اطلاعات کے مطابق اس دورے کی کچھ تصاویر، جن میں ان کا زیرجامہ مبینہ طور پر دکھائی دے رہا تھا، کو بعد میں زیر جامے بنانے والی ایک برازیلین کمپنی نے اپنے اشتہارات میں استعمال کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کلنٹن کے بقول: ’اچانک وائٹ ہاؤس کو ان بل بورڈز کے بارے میں اطلاعات ملنا شروع ہوگئیں جو مجھے بیٹھا ہوا دکھا رہے تھے، میں نے سوچا کہ میری ٹانگیں جڑی ہوئی ہیں لیکن جس طرح تصوریر بنائی اس میں کچھ دکھائی دے رہا تھا اور تب سے میں نے ہر وقت فوٹوگرافروں کی موجودگی کا بھی خیال رکھنا شروع کر دیا۔‘ 

’میں سٹیج پر ہوتی تھی، سیڑھیاں چڑھ رہی ہوتی تھی اور وہ نیچے ہوتے تھے۔ میں اسے برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ اس لیے میں نے پتلون پہننا شروع کر دیا۔‘

گذشتہ ماہ کلنٹن نے فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کولمبیا کے شہر کارتاہینا میں ہونے والی ایک پارٹی میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جن میں وہ رقص کر رہی ہیں۔ یہ تصاویر ان کے دورہ کولمبیا پر لی گئی تھیں جب وہ امریکہ کی وزیر خارجہ تھیں۔ (فن لینڈ کی وزیر اعظم کو ان دنوں ایک پارٹی میں شامل ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔)

ہلیری کلنٹن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’این رچرڈز (امریکی ریاست ٹیکسس کی سابق گورنر) نے کہا کہ جنجر روجرز (امریکی اداکارہ اور رقاصہ) نے ہر وہ کام کیا جو اداکار اور ڈانسر فریڈ ایسٹیئر نے کیا۔ روجز نے وہ کام پیچھے کو ہو کر اور اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر کیا۔‘ میں یہاں ہوں کارتاہینا میں جب میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے وہاں ایک اجلاس میں شرکت کے لیے گئی۔ رقص کرنا جاری رکھیں@ مارین سنا۔‘

اس ٹویٹ سے انہوں نے اس تنقید پر روشنی ڈالی جس کا مارین کو سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جسے بڑے پیمانے پر خواتین سے بیزاری کی مثال قرار دیا گیا۔

10 سال پہلے کولمبیا کے نائٹ کلب میں ایک تقریب کے دوران لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کی سابق امیدوار اور سینیئر ڈیموکریٹ رہنما رقص کر رہی ہیں اور ہاتھ ہوا میں بلند کر رکھے ہیں۔

اس وقت یہ تصاویر شہ سرخیوں کی زینت بنیں کیوں کہ ان میں ہلیری کلنٹن کو بیئر پیتے اور مختلف کیوبن دھنوں پر رمبا ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل