پاکستان کرکٹ کی نئی جرسی: ’شاید ڈیزائنر کو تربوز بہت پسند ہیں‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ کی نئی جرسی کی تصاویر سامنے آنے پر ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئی جرسی پہنے ہوئے (پی سی بی/ٹوئٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے مہینے آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان 15 ستمبر کو کیا تھا جس کے بعد پیر کو بورڈ نے قومی کرکٹرز کے لیے نئی جرسی کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

جرسی کی رونمائی سے پہلے اس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نئی جرسی پہنے ہوئے ہیں۔

انڈیا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کو اس جرسی پر کھل کر طنز و مزاح کا موقع ملا ہے۔

ٹوئٹر پر کرک وائبز نامی صارف نے پاکستانی جرسی کی تصویر کے ساتھ لکھا ’شرجیل اس جرسی میں تربوزکی مانند دکھیں گے، شکر ہے وہ اس ٹورنامنٹ میں شامل نہیں۔‘

 

جہاں متعدد صارفین نے پاکستانی کٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کٹ کو تربوز سے تشبیہ دی، وہیں ’بھٹا کی میمز‘ نے ایک ٹویٹ میں حارث خان کے کیپشن سمیت لکھا کہ ’سچی بات‘ جہاں حارث خان کا کمنٹ تھا کہ ’پرفارمنس چاہیے، بے شک شلوار قمیض میں کھیل لیں‘

نجم نامی صارف نے لکھا ’شاید ڈیزائنر کو تربوز بڑے پسند ہیں‘

دوسری جانب انڈین جرسی کے سامنے آنے پر صارفین نے اس کٹ کو بھی مختلف چیزوں سے ملانے کی کوشش کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انڈین کرکٹ ٹیم کی کٹ ’ٹافی سے متاثر‘

ایک اور ٹافی سے پاکستانی جرسی کا ملاپ شیئر کیا ابرار سلیم نامی صارف نے

فلاحتاح نامی صارف اپنی ٹویٹ میں یہ ماننے کو تیار ہی نہیں تھے کہ یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئی جرسی ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ