سویڈن اور فن لینڈ: نیٹو رکنیت کی ہاتھ نہ آنے والی ترکش آئس کریم

صدر اردوغان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو وہ ان کی نیٹو میں شمولیت کی کوششوں کو ویٹو کر دیں گے۔

کارٹون (انڈپینڈنٹ عربیہ)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کو سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو بلاک میں شمولیت کی کوششوں کو ویٹو کرنے کے بارے میں اپنی سابقہ دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک اپنی منظوری نہیں دیں گے جب تک دونوں ملک انقرہ سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرتے۔

اردوغان نے انقرہ میں پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ’جب تک ہمارے ملک سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوتے، ہم اپنا اصولی موقف برقرار رکھیں گے۔‘

انہوں نے وضاحت کے بغیر مزید کہا، ’ہم اس بات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ سویڈن اور فن لینڈ نے اپنے وعدوں پر عمل کیا یا نہیں، اور یقیناً، حتمی فیصلہ ہماری عظیم پارلیمنٹ کرے گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترکیہ نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ وہ مغربی اتحاد میں دونوں ملکوں کی شمولیت کو ویٹو کر دے گا۔

اردوغان نے سویڈن اور فن لینڈ پر ترکیہ میں سرگرم کرد عسکریت پسندوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

نیٹو بلاک میں شمولیت کے لیے ضروری ہے کہ بلاک کے تمام 30 اراکان سے منظوری حاصل کی جائے۔

فن لینڈ اور سویڈن کے حوالے سے صرف ہنگری اور ترکیہ نے ابھی تک توثیق کے لیے اپنی اپنی پارلیمنٹ سے رجوع نہیں کیا۔

اس صورت حال کو انڈپینڈنٹ عربیہ کا کارٹون کچھ یوں پیش کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون