میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ حال ہی میں ایمی ایوارڈز کے لیے مامزد ہونے والے مشہور زمانہ ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ستاروں، گوینڈلین کرسٹی، ایلفی ایلن، کیریس وین ہوٹین، نے ایمی ایوارڈز کے لیے اپنی نامزدگی کی درخواست خود جمع کروائی تھی۔
میگزین ’ہالی وڈ رپورٹر‘ کے مطابق ایچ بی او نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی جانب سے ان تین اداکاروں کے نام ایمی ایوارڈز کی نامزدگی کے لیے نہیں بھیجے گئے تھے۔ یہ ستارے ’گیم آف تھرونز‘ میں بریئن آف ٹارتھ، تھیون گریجوائے اور میلسانڈرے کے کردار ادا کر چکے ہیں۔
تینوں اداکاروں نے پھر اپنے نمائندوں کے ذریعے دو سو پچیس ڈالر کی نامزدگی فیس جمع کروا کر شو میں اپنی پرفارمنس کو ایمی ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے جمع کروایا۔
منگل کو جب ایمی ایوارڈز کی نامزگیوں کا اعلان کیا گیا تو کرسٹی ڈرامہ سیریز میں بہترین سپورٹنگ اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد ہوئیں، جبکہ ایلن بہترین سپورٹنگ ادکار اور وین ہوٹین بہترین مہمان اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد ہوئیں۔
نامزدگی کی درخواستوں کا اداکاروں کی جانب سے خود بھیجے جانا اکثر ہوتا آیا ہے لیکن ان کا ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہو جانا غیر معمولی بات ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کرسٹی کی نامزدگی کو مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔
سپورٹس جرنلسٹ جولی ڈیکارو نے اس بارے میں ایک ٹویٹ میں کہا: ’ایچ بی او نے ایمی ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے گوینڈلین کرسٹی کا نام نہیں بھیجا تو انہوں نے خود ہی اپنا نام جمع کروا دیا۔‘ ’آپ خود ہی اپنے سب سے بڑے مداح بن جائیں۔‘
HBO didn't submit Gwendoline Christie for an Emmy so she submitted herself and got a nomination.
— Julie DiCaro (@JulieDiCaro) July 17, 2019
Be your own biggest cheerleader.
کرسٹی کی نامزدگی کے بعد ’گیم آف تھرونز‘ ایک سیزن کے لیے 32 ایمی نامزدگیوں کے ساتھ ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔ ایچ بی او کے لیے بھی 137 نامزدگیوں کا ریکارڈ بن چکا ہے۔
ایچ بی او نے کٹ ہارنگٹن، ایملیا کلارک، نکولاج کوسٹر والڈو، پیٹر ڈنکلیج، صوفی ٹرنر، لینا ہیڈے اور میسی ولیمز کے نام ایورڈ کی نامزدگی کے لیے بھیجے تھے۔
ایمی ایوارڈز کی 71ویں تقریب 22 ستمبر کو لاس اینجلس کے مائیکروسافٹ تھیٹر میں منعقد کی جائے گی۔
© The Independent