کیا امریکہ واقعی چاند پر جا چکا ہے؟

انڈپینڈنٹ اردو نے چاند کے سفر سے متعلق عوام میں پائے جانے والے کچھ سوالات کے جواب دینے کی کوشش کی ہے۔

امریکی خلانورد نیل آرم سٹرانگ پہلے انسان تھے جنہوں نے پچاس سال پہلے چاند پر قدم رکھا۔ اس تاریخی سفر کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں لیکن پھر بھی امریکہ کی اس تاریخی مہم  کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

امریکہ کا خلائی جہاز اپولو 11، 20 جولائی 1969 کو پہلی مرتبہ انسانوں کو لے کر چاند پر اترا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل سویت یونین کا خلائی جہاز ’لونا ٹو‘ 13 ستمبر 1959 کو چاند پر گیا تھا، تاہم اس مہم میں کوئی انسان شریک نہیں تھا۔

اب تک امریکہ واحد ملک ہے جو عملے کے ساتھ چاند پر جانے کی چھ مہمات (1972-1969) سر انجام دے چکا ہے۔

تاہم، بعض حلقے چاند پر نیل آرم سٹرانگ کے اترنے کی فلم کو بناوٹی قرار دیتے ہیں۔ ایسے میں انڈپینڈنٹ اردو نے چاند کے سفر سے متعلق عوام میں پائے جانے والے کچھ سوالات کے جواب دینے کی کوشش کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق