پیرس: 12 سالہ بچی کی لاش سوٹ کیس میں بند، جسم پر پراسرار نمبر

پولیس کے مطابق ’1‘ اور ’0‘ کے اعداد لکھائی یا زخم کی شکل میں درج نہیں کیے گئے تھے بلکہ اس کے لیے کسی ’آلے‘ کا استعمال کیا گیا۔

پولیس افسران کے مطابق سوٹ کیس پیرس کی ریو دا اوت پول نامی گلی میں پڑا پایا گیا، جس میں بچی کی لاش تھی (گوگل امیجز)

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک 12 سالہ بچی کی سوٹ کیس میں بند لاش ملی ہے۔

بچی کی گردن پر زخموں کے کئی نشانات پائے گئے جبکہ لاش کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور جسم پر کچھ پراسرار نمبرز درج تھے۔

ہفتے کو لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ لڑکی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

فرانسیسی ٹیلی ویژن بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق بچی کی لاش پر ’1‘ اور ’0‘ کے اعداد درج تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش پر یہ نمبر لکھائی یا زخم کی شکل میں درج نہیں کیے گئے تھے بلکہ اس کے لیے کسی ’آلے‘ کا استعمال کیا گیا۔ پولیس افسران کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان نمبرز کا کیا مطلب ہے؟

بچی کی لاش پیرس 19 میں واقع فلیٹوں کے باہر سے ملی۔ سکول سے گھر واپس نہ پہنچنے پر ان کی والدہ نے ان کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے لڑکی کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ پولیس کو متاثرہ خاندان کے گھر کے تہہ خانے سے بچی کے اغوا کے شواہد ملے ہیں۔

سراغ رسانوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا ہے جس میں ایک خاتون کو سوٹ کیس اٹھائے عمارت کے باہر کھڑے دکھایا گیا ہے۔ پولیس افسران کا ماننا ہے کہ یہی سوٹ کیس بعد میں چند گلیوں کے فاصلے پر ریو دا اوت پول نامی گلی میں پڑا پایا گیا، جس میں بچی کی لاش تھی۔

اطلاعات کے مطابق بچی کے چہرے پر ٹیپ لگی ہوئی تھی اور اس کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے جبکہ ان کی گردن پر متعدد زخم تھے۔

بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم انہیں حراست میں لینے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں وہ شخص بھی شامل ہے، جس نے سوٹ  کیس ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا