’سعودی عرب تیل کی منڈیوں میں استحکام کے لیے کوشش کر رہا ہے‘

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے اتوار کو شوریٰ کونسل کے آٹھویں سیشن کے تیسرے سال کے کام کا افتتاح کیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان۔ (سعودی پریس ایجنسی)

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی منڈیوں میں استحکام اور توازن کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے جس میں اوپیک پلس اتحاد کے معاہدے کا استحکام اور اسے برقرار رکھنا بھی شامل ہے۔

عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان نے اتوار کو شوریٰ کونسل کے آٹھویں سیشن کے تیسرے سال کے کام کا افتتاح کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی اور قرآن کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز کیا۔

شاہ سلمان نے روس یوکرین بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کی حمایت میں سعودی عرب کے موقف کی توثیق کی اور کہا کہ مملکت تیل کی منڈیوں کی معاونت، استحکام اور توازن کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ اپنے جوہری وعدوں کو پورا کرے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اجلاس سے خطاب میں شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ’اپنے اتحاد کے بعد مملکت نے امن، استحکام اور انصاف کے حصول کی بنیاد رکھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ خدا نے مملکت کو حرمین شریفین کی خدمت کے شرف سے نوازا ہے اور سعودی عرب اپنے قیام کے بعد سے ہی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے فرائض انجام دینے کا خواہاں ہے۔

شاہ سلمان کے مطابق: ’ہمارے ملک میں جامع اور پائیدار ترقیاتی عمل جاری ہے اور اس وقت ملک وژن 2030 کے دوسرے مرحلے میں ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا