ورلڈ کپ: ریپ الزامات پر سری لنکن کرکٹر گرفتار، ٹیم وطن روانہ

آسٹریلوی پولیس نے ڈینشکا گوناتلکا پر رضامندی کے بغیر جنسی تعلق کے چار الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کر دیا۔

ڈینشکا گوناتلکا کو چھ نومبر، 2022 کی صبح سڈنی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا (اے ایف پی)

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اتوار کو پولیس نے سری لنکا کے ایک کرکٹر کو گرفتار کر کے ان پر ایک خاتون پر مبینہ جنسی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کے کرکٹر کو آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے چند گھنٹے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

مقامی میڈیا میں اس سری لنکن کرکٹ کی شناخت ڈینشکا گوناتلکا کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پہلے راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے۔ 

31 سالہ سری لنکن کھلاڑی کو کسی دوسرے کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں لایا گیا تھا تاہم وہ آسٹریلیا میں سکواڈ کا حصہ رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کھلاڑی کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں کہا کہ ’جنسی جرائم سکواڈ کے سراغ رساںوں نے گذشتہ ہفتے سڈنی کی خاتون پر مبینہ جنسی حملے کی تحقیقات کے بعد سری لنکا کے شہری پر الزام عائد کیا۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ ’سری لنکن کرکٹر اور خاتون کے درمیان ڈیٹنگ ایپ پر کئی دن تک جاری رہنے والے رابطے کے بعد ملاقات ہوئی۔‘

 پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کہا گیا ہے کہ انہوں نے بدھ دو نومبر، 2022 کی شام کو خاتون پر جنسی حملہ کیا۔‘

مذکورہ کرکٹر کو اتوار کی علی الصبح سڈنی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا اور ان پر رضامندی کے بغیر جنسی تعلق کے چار الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپنر نے 2015 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ انہوں نے آٹھ ٹیسٹ، 47 ایک روزہ اور 46 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ