مسائل ’حل‘ ہونے تک ٹوئٹر ہیڈکوارٹرز میں سوؤں گا: ایلون مسک

اپنی ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے کہا: ’میں ساری رات سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈکوارٹرز میں رہا۔ جب تک ادارے کے مسائل حل نہیں ہو جاتے، میں یہیں کام کروں گا اور سوؤں گا۔‘

دو مئی 2022 کی اس تصویر میں ایلون مسک میٹ گالا کی تقریب میں شریک ہیں۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالتے ہی کمپنی میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں (اے ایف پی)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ جب تک کمپنی کے مسائل ’حل‘ نہیں ہو جاتے وہ ہر وقت سان فرانسسکو میں واقع ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہیں گے۔

پیر کی صبح چھ بجکر 14 منٹ پر کی گئی ایک ٹویٹ میں ایلون نے کہا: ’میں ساری رات سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈکوارٹرز میں رہا۔ جب تک ادارے کے مسائل حل نہیں ہو جاتے، میں یہیں کام کروں گا اور سوؤں گا۔‘

ایلون مسک کی یہ ٹویٹ ٹوئٹر کی اینڈروئیڈ سمارٹ فون ایپ پر کام کرنے والے سافٹ ویئر ڈویلپر ایرک فرون ہوفر کے لیے تھی، جنہوں نے اتوار کی دوپہر مسک کی اُس ٹویٹ کی کھلے عام تردید کی تھی کہ بعض ملکوں میں سوشل نیٹ ورک کی رفتار کم کیوں ہے۔

’یہیں سونے‘ والی ٹویٹ کے تقریباً ایک دن بعد ایلون مسک نے ٹویٹ کی کہ انہوں نے فرون ہوفر کو برطرف کر دیا ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کے دوران الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی اپنی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں ڈرامائی اضافے نے ایلون مسک کو دنیا کا امیر ترین شخص بنا دیا (بلومبرگ کے مطابق وہ اس عہدے پر برقرار ہیں۔) بعد ازاں انہوں نے گذشتہ ماہ 44 ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر کی خریداری پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ کمپنی کی سطح کے اجلاس میں انہوں نے مبینہ طور پر ملازمین کو بتایا کہ وہ ’مستقل طور پر گھر سے کام‘ کی کمپنی کی پالیسی کو ختم کر رہے ہیں اور ملازمین سے توقع کریں گے کہ وہ ’انتہائی نوعیت کی ہنگامی حالت‘ کے احساس کے ساتھ کام کریں۔

جریدے ’دا ورج‘ نے مسک کی بات کو تحریری شکل میں شائع کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں دفتر میں دیوانہ وار کام کروں گا، لیکن میں ہر کسی سے دفتر میں دیوانہ وار کام کرنے کے لیے نہیں کہہ رہا۔‘

’لیکن یہ محض میرا فلسفہ ہے کہ جب لوگ ذاتی طور پر موجود ہوتے ہیں تو وہ زیادہ نتیجہ خیز ہو جاتے ہیں کیوں کہ رابطہ کہیں بہتر ہوجاتا ہے۔‘

اپریل 2018 میں ٹیسلا کے پیداواری اہداف پورے کرنے کی دوڑ کے دوران مسک نے کہا تھا کہ وہ نویڈا میں واقع اپنی ’گیگا فیکٹری‘ کے فرش پر سو رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس گھر جانے اور نہانے کا وقت نہیں ہے۔

کئی سالوں بعد انہوں نے وضاحت کی کہ اصل میں وہ فیکٹریوں میں بیڈ پر سوئے لیکن وہاں سے اٹھ کر اپنے ڈیسک کے نیچے سونا شروع کر دیا تا کہ ان کی ٹیم انہیں دیکھ سکے اور متاثر ہو۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی