وزیر آباد میں تیار کردہ تلواریں جو امریکہ برآمد کی جاتی ہیں

وزیر آباد میں گلی محلوں میں بھی کٹلری آلات بنانے کے چھوٹے بڑے کارخانے موجود ہیں اور سینکڑوں افراد کا روزگار ان ہی کارخانوں سے وابستہ ہے۔

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں تیار ہونے والی تلواریں جو قدیمی صلیبی جنگوں میں استعمال ہوتی رہی ہیں اب وہ بیرون ملک برآمد کی جا رہی ہیں جس سے غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔

صلیبی جنگوں میں کمانڈروں اور فوجیوں کے زیر استعمال تلواریں ان دنوں ترکی کے تاریخی ڈراموں، ارتغرل غازی، کورلس عثمان اور الپ ارسلان میں استعمال ہوتی دکھائی جارہی ہیں۔

وزیر آباد جسے حال ہی میں ضلع کا درجہ دیا گیا ہے کٹلری مصنوعات کی تیاری کے لیے مشہور ہے جہاں معیاری اور خوبصورت چاقو، تلواریں، خنجر ،گنڈاسے وغیرہ گذشتہ کئی دھائیوں سے تیار کیے جارہے ہیں۔

وزیر آباد میں گلی محلوں میں بھی کٹلری آلات بنانے کے چھوٹے بڑے کارخانے موجود ہیں اور سینکڑوں افراد کا روزگار ان ہی کارخانوں سے وابستہ ہے۔ ملک کے اندر استعمال کیے جانے کے علاوہ یہاں کی تیار کردہ کٹلری مصنوعات بیرون ممالک بھی برآمد کی جاتی ہیں۔

خاص طور پر قدیم جنگوں کے دوران استعمال ہونے والی تلواریں اور خنجر بھی خصوصی طور پر بنائے جاتے ہیں جنہیں یادگار کے طور پر دنیا بھر میں لوگ ڈیکوریشن پیس کی صورت میں رکھتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صلیبی اور ترکوں کے زیر استعمال ڈیزائن کی تلواریں اور خنجر بھی وزیر آباد میں تیار ہورہے ہیں۔

محلات میں تحفوں اور بادشاہوں کے روپ میں دکھائے جانے والے اداکاروں کے زیر استعمال خنجر اور تلواروں کی طرح دکھائے جانے والے کٹلری آلات بھی یہاں تیار ہوتے ہیں۔

صلیبی ڈیزائن کی تلواریں بنانے والے ایک کارخانے کے مالک عاصم علی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے ان کے آباؤ اجداد اور اب وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کٹلری آلات بنانے کا کام کرتے ہیں۔

وزیر آباد میں تیار ہونے والے آلات امریکہ اور یورپ میں برآمد کیے جاتے ہیں جہاں ان کی کافی مانگ ہے۔

تلواروں اور ترکی کلہاڑے تیار کرنے والے کاریکر محمد بشیر نے کہا کہ وہ نوجوانی سے ہی یہ کام کر رہے ہیں اورروزگار کما رہے ہیں اور ان جیسے سینکڑوں کاریگر وزیرآباد میں اسی کام سے وابستہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت