جب انگلینڈ نے 500 رنز بنائے تو انہیں مارنے کو دل کر رہا تھا: امام الحق

نیوز کانفرنس کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی شرکت کے دوران کیا پاکستانی ٹیم نے انگلش کرکٹرز کے ساتھ میچ دیکھا تھا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ ’جب انگلینڈ نے 500 رنز بنائے تو ان کو مارنے کا دل کر رہا تھا۔‘

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی شرکت کے دوران کیا پاکستانی ٹیم نے انگلش کرکٹرز کے ساتھ میچ دیکھا تھا؟

اس سوال کے جواب میں امام الحق کا کہنا تھا کہ ’نہیں ان کے ساتھ میچ دیکھنے کا دل نہیں کر رہا تھا جب انہوں نے پہلے دن ہی 500 رن کیے تو انہیں مارنے کا دل کر رہا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری ٹیم میں فٹبال کے فینز ہیں خصوصا رونالڈو کے فین زیادہ ہیں تو کافی لڑکوں کا دل ٹوٹا تھا۔ میسی کے فینز کم ہیں اور وہ ہمارے سامنے زیادہ بات نہیں کرتے کیوں کہ اکثریت رونالڈو کو پسند کرتی ہے۔‘

امام الحق کا کہنا تھا کہ ’ہماری ٹیم میں نظم و ضبط میں مجموعی طور پر کمی آ رہی ہے لیکن اس پر ٹیم میں بات کر رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میچ ہار جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی منصوبہ نہیں تھا یا اس پر عمل درآمد نہیں کر پا رہے۔ ہمارا منصوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں کر پا رہے جس کا دکھ بھی اور اس پر بات بھی کر رہے ہیں لیکن آگے کی جانب دیکھنا چاہیے۔‘

انہوں نے کراچی کے موسم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’راولپنڈی اور ملتان کے مقابلے میں کراچی کا موسم قدرے گرم ہے جو میں اپنے آپ کو ڈھالنا انگلش کرککٹرز کے لیے مشکل ہوسکتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ملے گا۔‘

کراچی کی پچ کے حوالے سے پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی پچ ملتان کی طرح کی لگتی ہے اور اس پر بال اتنی ہی ٹرن ہونے کے امکانات ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ