کرکٹ: بین سٹوکس ’پاکستانیوں کے دل جیت رہے ہیں‘

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ ’رواں سال پاکستان میں ایک تباہ کن سیلاب آیا ہے جس سے پاکستان کے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہ اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔‘

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس 8 نومبر 2022 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 سے قبل پریکٹس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)

17 سال بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت پہنچی ہے جس کا پاکستانی شائقین کرکٹ نے دل سے استقبال کیا ہے۔

پاکستانیوں کے اس جذبے کا جواب انگلش کپتان بین سٹوکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تاریخی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ ’رواں سال پاکستان میں ایک تباہ کن سیلاب آیا ہے جس سے پاکستان کے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہ اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔‘

بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ’اس کھیل نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا ہے، لیکن اب میں اس کرکٹ سے ہی کچھ واپس کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں اپنی ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرتا ہوں۔‘

انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے یہ امدادی رقم پاکستان کے متاثرہ لوگوں کے کام آسکے گی۔

انہوں سے سلسلہ وار ٹویٹس میں اعلان کیا کہ وہ اس ٹیسٹ سیریز سے حاصل ہونے والی رقم پاکستان میں سیلاب متاثرین کو عطیہ کریں گےا ور ایک ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے عوام سے بھی امداد کی اپیل کی ہے۔

بین سٹوکس کی ٹویٹ کے بعد پاکستانی شائقین بھی ان کے اس اقدام کو سراہے  بغیر نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر ’بین سٹوکس‘ ٹریند کرنے لگا ہے۔

ساج صادق نے اپنی ٹویٹ میں کہا ’بین سٹوکس کو پاکستان میں آئے ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوا ہے اور وہ ابھی سے پاکستانیوں کے دل جیت رہے ہیں۔‘

فرید خان اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’انگلش کپتان کی جانب سے یہ ایک اچھا قدم ہے کہ وہ اپنی میچ فیس پاکستان فلڈ اپیل کو عطیہ کر رہے ہیں۔‘

وقار اعظم اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’بین سٹوکس آپ نے 25 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ