پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو کرسمس کے موقع پر ان کی دوست جارجینا روڈریگوز نے ایک قیمتی رولز رائس تحفے میں دے کر انہیں بھی حیران کر دیا۔
رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام پر تحفے کی تصویر شائع کی اور جورجینا کا شکریہ ادا کیا۔ جارجینا نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں رونالڈو کو خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ایک شخص رونالڈو اور جارجینا کے بچوں میں تحائف تقسیم کرتا بھی نظر آیا۔
پرتگالی سٹرائیکر اور جارجینا 2016 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ان کے ہاں دو بچوں الانا مارٹینا (12 نومبر 2017) اور بیلا ایسمیرالڈا (18 اپریل 2022) کی پیدائش بھی ہوچکی ہے۔
ارجنٹائن کی ماڈل رونالڈو کے پانچ بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔
پرتگالی سٹار نے رواں برس اپنے ملک اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 51 میچز کھیلے جس میں 16 گول کیے اتاہم وہ کوئی ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
رونالڈو کی مشکلات 2022 میں شروع اس وقت شروع ہوئی تھیں جب ان کی سابق ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپیئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ وہ گذشتہ سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر رہے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا ورلڈ کپ میں 'سیاسی پابندی' کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو کو راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی ابتدائی لائن اپ سے باہر کر دیا گیا تھا، ان کے متبادل گونکالو راموس نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔
اس کے علاوہ مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی وہ پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق اتوار کو نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ رونالڈو کو ضائع کردیا گیا اور ان پر ورلڈ کپ میں سیاسی پابندی لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ جانے پر میدان پر بھیجنے کی وجہ سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی۔