ایونجرز کے ’ہاک آئی‘ کی حالت حادثے کے بعد نازک

دسمبر13 کو جیرمی رینر نے برف سے دبی ایک کار کی تصویر ٹویٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’جھیل تاہو میں برف باری کوئی مذاق نہیں ہے۔‘

امریکی اداکار جیریمی رینر 17 نومبر 2021 کو لاس اینجلس کے ایل کیپٹن تھیٹر میں (اے ایف پی)

انٹرٹینمنٹ کمپنی مارول کی متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ہاک آئی کا کردار ادا کرنے والے جیرمی رینر ایک حادثے کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ان کے نمائندے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ جیرمی کی حالت نازک لیکن مستحکم ہے اور وہ آج صبح برف باری کے دوران حادثے کے بعد زخمی ہو گئے۔‘

نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کا خاندان ان کے ساتھ ہے اور بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

51 سالہ جیرمی رینر کو ’دی ہرٹ لاکر‘ اور ’دی ٹاؤن‘ میں ان کے کرداروں  کی وجہ سے دو آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کئی مارول فلموں اور ایک حالیہ منی سیریز میں ’کلنٹ بارٹن‘ کا کردار نبھایا ہے، انہیں سپر ہیرو ’ہاک آئی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق ماؤنٹ روز سکی تاہو کے قریب جیرمی رینر کی جائیداد ہے، جو نیواڈا کے قریب ایک علاقہ ہے جو موسم سرما کے طوفانوں سے متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں کیلیفورنیا اور نیواڈا کی سرحدوں پر واقع جھیل تاہو کے آس پاس کے علاقے میں شدید موسمی حالات کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا۔ یہ ایک عالمی شہرت یافتہ سکیئنگ پوائنٹ ہے۔

دسمبر13 کو جیرمی رینر نے برف سے دبی ایک کار کی تصویر ٹویٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’جھیل تاہو میں برف باری کوئی مذاق نہیں ہے۔‘

جیرمی رینر کے نمائندے نے کہا ہے کہ برف باری کے دوران ایک حادثے کا شکار ہونے کے بعد جیریمی رینر کی حالت ’نازک لیکن مستحکم‘ ہے۔ حادثے میں ’شدید چوٹیں‘ آنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ اداکار 2008 کی فلم ’دی ہرٹ لاکر‘ میں عراق میں بم ڈسپوزل ماہر کی حیثیت سے اپنے کردار کے بعد مشہور ہوئے۔

انہوں نے کیتھرین بیگالو کی جنگی تھرلر اور 2010 کے کرائم ڈراما ’دی ٹاؤن‘ میں اپنی اداکاری کے لیے یک بعد دیگرے آسکر نامزدگیاں حاصل کیں۔

وہ مارول کی ایوینجرز فرنچائز میں ’ہاک آئی‘ کے کردار کے لیے بھی مشہور ہیں، جس میں ٹی وی منی سیریز ’ہاک آئی‘ بھی شامل ہے۔ ان کی خصوصی طاقت برق رفتاری سے تیر برسانا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب امریکہ ایک خطرناک اور تاریخی برفانی طوفان کی زد میں ہے۔ شمالی امریکہ میں شدید سردی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آنے والے موسم سرما کے طوفان کے بعد کم از کم 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، لوگ کاروں میں پھنس گئے اور گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم