بھارت: جلدی بیماریوں کے اشتہار میں ہالی وڈ اداکار کی تصویر پر معذرت

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک ہسپتال نے جلدی بیماریوں سے متعلق ایک اشتہار میں 84 سالہ ہالی وڈ اداکار مورگن فری مین کی تصویر استعمال کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

یہ اشتہار جب بھارت کے سوشل میڈیا پر آیا تو اس پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور بہت سے لوگوں نے اسے ’نسل پرست’ اور ’جہالت‘ قرار دیا (فوٹو:  سری جیت پانیکر ٹوئٹر اکاؤنٹ)

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک ہسپتال نے جلدی بیماریوں سے متعلق ایک اشتہار میں 84 سالہ ہالی وڈ اداکار کی تصویر استعمال کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

جنوبی بھارت کے ایک مقامی ہسپتال نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار مورگن فری مین کی تصویر جلد کے علاج کے لیے اشتہار میں استعمال کرنے پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے کالی پت میں وڈاکارا کوآپریٹو ہسپتال نے ایک اشتہار میں 84 سالہ اداکار کی تصویر استعمال کی، جس میں جلد کا علاج کرنے والے ہسپتال کی تشہیر کی گئی تھی۔

اشتہار میں لکھا تھا: ’اپنی جلد کے ٹیگ، ڈی پی این (جلد کی مخصوص حالت)، مسّوں، جلد کے انفیکشن اور تِلوں کو ایک ہی بار آکر آسان طریقہ کار کے ذریعے نکلوائیں۔‘

یہ اشتہار جب بھارت کے سوشل میڈیا پر آیا تو اس پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور بہت سے لوگوں نے اسے ’نسل پرست’ اور ’جہالت‘ قرار دیا۔

ہسپتال کے مارکیٹنگ ہیڈ ٹی سنیل نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ یہ اشتہاری سٹینڈی ایک مقامی ڈیزائنر نے بنائی ہے (جس پر مورگن فری مین کی تصویر ہے) اور اسے ہسپتال کے باہر رکھا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ’ایک ڈرماٹولوجسٹ حال ہی میں ہمارے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں آئے ہیں۔ اس بات کی تشہیر کے لیے کہ ہسپتال میں جلد کی دیکھ بھال کے علاج کی سہولیات موجود ہیں، بورڈ نصب کیا گیا اور چار دن تک وہاں رکھا گیا ۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ایک مقامی ڈیزائنر نے اسے تخلیق کیا۔ علم اور سنجیدگی کی کمی کی وجہ سے بورڈ کو لاپروائی سے او پی ڈی کے سامنے نصب کیا گیا۔‘

ہسپتال کے مارکیٹنگ ہیڈ ٹی سنیل نے کہا کہ ایک شخص کی جانب سے یہ پوچھنے پر کہ ’نیلسن منڈیلا کی تصویر اشتہار کے لیے کیوں چھاپی گئی،‘ ہسپتال کو احساس ہوا کہ یہ ایک غلطی ہے اور’ہفتے کے روز اسے ہٹا دیا گیا۔‘

مذکورہ شخص نے مورگن فری مین کو نوبیل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلا سمجھنے کی غلطی کی تھی۔ مورگن فری مین نے2009 میں ہالی ووڈ فلم انویکٹس میں نیلسن منڈیلا کا کردار ادا کیا ہے۔
ہسپتال حکام نے بتایا کہ انہوں نے مورگن فری مین سے معافی مانگ لی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹی سنیل نے کہا: ’یہ اشتہار اتوار تک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ہم نے فیس بک پر معذرت کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مورگن فری مین ایک عظیم فنکار ہیں، جن کی تعریف دنیا بھر کے بہت سے لوگ کرتے ہیں۔ ہم خلوص نیت سے اپنےعلم کی کمی پر معذرت خواہ ہیں۔‘

بھارتی فلم نقاد جی پی رام چندرن نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا: ’وڈاکارا کوآپریٹو ہسپتال، کیرالہ کی توہین اور بے عزتی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ واڈاکارا اور کیرالہ کے باشندوں کی نسلی بیداری کے عالمی نظریے کی توہین ہے۔‘

اشتہار میں نسل پرستی کی وجہ سے ہسپتال کی خوب سرزنش کی گئی۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکار سری پاروتی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اشتہار ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ: ’اس کے لیے خوش ہوں۔ یہ حقیقت ہے کہ ان کے مداح جلد کی بیماریوں کے حل کے لیے ان (ہالی وڈ اداکار) کی تصویر استعمال کرنے پر غمگین اور پریشان ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا