سعودی وزیر دفاع کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر ان دونوں سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جہاں سعودی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں سعودی وزیردفاع نے پاکستانی فوج کا سربراہ مقرر کیے جانے پر جنرل عاصم منیر کو مبارک باد دی(تصویر: سعودی پریس ایجنسی)

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی ملاقات میں دونوں ممالک کے ردمیان دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر ان دونوں سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جہاں سعودی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ملاقات کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ’پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کر کے مجھے خوشی ہوئی ہے۔ ہم نے دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان تعلقات اور سٹریٹجک شراکت پر بات چیت کی، دوطرفہ فوجی تعاون کا جائزہ لیا اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی پر بات کی۔‘

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر چار جنوری سے دس جنوری تک سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وہ سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں سعودی وزیردفاع نے پاکستانی فوج کا سربراہ مقرر کیے جانے پر جنرل عاصم منیر کو مبارک باد دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، عسکری اور دفاعی تعاون اور علاقائی اور بین الااقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے جن میں سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹینٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی بھی شامل تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا