کرنل دھونی کشمیر میں پٹرول ڈیوٹی کریں گے

بھارتی فوج کے مطابق دھونی پٹرولنگ کے دوران گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین جو بھارت کی کرکٹ میں جنون کی حد تک پسند کیے جاتے ہیں وہ بھارتی فوج کے ریزرو دستے کا حصہ ہیں(اے ایف پی)

بھارتی فوج کے مطابق کرکٹ سٹار مہندر سنگھ دھونی نے جنگ کے شکار جموں و کشمیر میں بدھ سے اعزازی کرنل کی ڈیوٹی شروع کر دی ہے۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ورلڈ کپ میں دھونی کارکردگی نہ دکھانے اور بھارت کے سیمی فائنل میں شکست کھا کر باہر ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ دھونی ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین جو بھارت کی کرکٹ میں جنون کی حد تک پسند کیے جاتے ہیں وہ بھارتی فوج کے ریزرو دستے کا حصہ ہیں۔ یہ سویلین دستے مختصر مدت کی ذمہ داریاں ادا کرنے میں فوج کی مدد کرتے ہیں۔ دھونی مسلم اکثریتی صوبے کشمیر میں 15 روزہ ڈیوٹی کریں گے۔ وہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں بھارتی حکومت سے برسرپیکار عسکریت پسندوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے دوران وکٹر فورس کے ساتھ تعینات ہوں گے۔

بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’دھونی پٹرولنگ کے دوران گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ وہ فوجیوں کے ساتھ رہیں گے۔ ہیڈکوارٹرز نے یہ ذمہ داریاں دھونی کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تفویض کی ہیں۔‘ دھونی جن کی برینڈ ویلیو کروڑوں ڈالر میں ہے ان جیسے کھلاڑیوں کی مدد لے کر فوج نوجوانوں کے اپنی جانے راغب کرنے اور اپنا تاثر بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

ابھی کچھ دن پہلے ہی وہ چھکے مارنے اور وکٹوں کے پیچھے بیٹسمینوں کے کیچ پکڑنے سے کچھ زیادہ کرنے میں مصروف تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فروری میں دھونی کے کہنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم نے کیمو فلاج ٹوپیاں پہن کر کشمیر میں مبنیہ طور پر پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروپ کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔

بھارت کے جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں دھونی نے اس وقت تنازع پیدا کر دیا جب انہوں نے فوجی خنجر کے امتیازی نشان والے دستانے پہن کر کیپنگ کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے خنجر کا نشان ہٹانے کے مطالبے نے بھارت میں قوم پرستانہ جذبات بھڑکا دیے تھے۔ اس ماہ 38 سال کے ہونے والے دھونی بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی 2007 اور بھارت کے دوسرے 50 اوورز کے ورلڈ کپ 2011 کی فتوحات میں کپتانی کر چکے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں دھونی ’میچ ختم کرنے والے‘ سب سے بہترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔ وہ 350 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔ روئٹرز

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل