حیدرآباد کے سابق حکمران ’مچھلی والے بابا‘

غلام شاہ کلہوڑو سندھ کے حکمران اور ’حیدر آباد شہر کے بانی‘ کہلاتے تھے، اب وہ ’مچھلی والے بابا‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

غلام شاہ کلہوڑو سندھ کے حکمران اور ’حیدر آباد شہر کے بانی‘ کہلاتے تھے، اب وہ ’مچھلی والے بابا‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

میاں غلام شاہ کلہوڑو کے جانشین ولی محمد کلہوڑو نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ غلام شاہ کلہوڑو کو اصل میں مچھلی پسند تھی، ان کی وفات کے بعد ان کے مریدین کو پتہ تھا کہ سائیں کو مچھلی پسند تھی تو وہ نیاز میں مچھلی دیتے تھے، اسی وجہ سے وہ مچھلی والا بابا کے نام سے مشہور ہو گئے۔ اکثر لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ سندھ کے حکمران تھے، یہاں کیوں منتیں مانگی جاتی ہیں؟‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ولی محمد کلہوڑو کے مطابق  سرفراز شاہ کلہوڑو نے 1772 میں اپنے والد کا یہ مزار تعمیر کروایا اور انہوں نے17 سال حکومت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں غلام شاہ کلہوڑو کے دور حکومت میں ایران کے بادشاہ نے حضرت علی کے قدموں کے نشان بطور تحفہ پیش کیے جو آج تک عام زائرین کے لیے موجود ہیں۔

’میاں غلام شاہ کلہوڑو نے بندر بوٹ شاہی بازار، کچا اور پکا قلعہ بھی تعمیر کروایا تھا۔‘

’مچھلی والے بابا‘ کے مزار کی زائر صائمہ کے مطابق ’ہم یہاں جمعرات اور جمعہ کو آتے ہیں۔ چاول اور خاص طور پر مچھلی لاتے ہیں۔ منت پوری ہونے پر یہاں مچھلی کھائی جاتی ہے۔‘

غلام شاہ کلہوڑو کا مقبرہ باہر سے قلعے کا منظر پیش کرتا ہے۔

مقبرے کا اندرونی حصہ پانچ سو فٹ پر مشتمل اور دیواریں 21 فٹ اونچی ہیں۔ 
 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا