بابر اعظم کا دنیا پر راج: ایک دن میں دو ایوارڈز

بابر اعظم نے گذشتہ سال 84 رنز سے زائد کی اوسط سے 679 رنز بنائے، جس میں ان کی تین سینچریاں بھی شامل تھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز کا دنیائے کرکٹ پر راج جاری ہے جہاں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر اور مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دا ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

آئی سی سی نے جمعرات کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی  یعنی کرکٹر آف دا ایئر اور بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کے بہترین کھلاڑی کے نام کا اعلان کیا۔

بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں جبکہ انہیں اسی سال دوسری بار آئی سی سی ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم گذشتہ کیلنڈر سال کے دوران تمام فارمیٹس میں دو ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد کھلاڑی رہے ہیں۔ اس دوران بابر اعظم نے آٹھ سینچریاں اور 17 نصف سینچریاں کے ساتھ کل 2598 رنز سکور کیے۔

بابر اعظم نے گذشتہ سال 84 رنز سے زائد کی اوسط سے 679 رنز بنائے، جس میں ان کی تین سینچریاں بھی شامل تھیں۔

اسی بدولت گذشتہ سال بابر اعظم کی میچ وننگ اننگز، سٹروک پلے اور یادگار کارکردگی کی وجہ سے شاندار رہا۔

سال 2022 میں بھی بابر اعظم نے اسی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا جو سال 2021 میں دیکھنے کو ملی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی نمبر ون کی رینکنگ کو بھی نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اپنے رینکنگ پوائنٹس میں بھی اضافہ کیا۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بابر اعظم کی نمبر ون رینکنگ جولائی 2021 سے قائم ہے اور وہ جلد اس پوزیشن سے اترنے کے موڈ بھی دکھائی نہیں دیتے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ بات بھی حیران کن ہے کہ بابر اعظم نے 2022 کے پورے سال میں صرف نو ایک روزہ میچز کھیلے ہیں لیکن 28 سالہ بابر نے ان نو میچز میں تین سینچریاں اور پانچ نصف سینچریاں سکور کی ہیں اور صرف ایک میچ میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔

جب کہ سال 2022 میں بابر کی کپتانی میں پاکستان نے صرف ایک روزہ میچ میں شکست کا سامنا کیا۔

گذشتہ سال بابر کی یادگار ترین اننگز لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف 114 رنز کی اننگز رہی۔ بابر جب اس میچ میں بلے بازی کے لیے آئے تو پاکستان کو 187 گیندوں پر 231 رنز درکار تھے۔ بابر نے 73 گیندوں پر سینچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

چند روز قبل ہی آئی سی سی نے پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم کو آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی قرار دیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم جن کھلاڑیوں کی قیادت کریں گے ان میں شریاس ایئر، شے ہوپ، ٹریوس ہیڈ، ٹام لیتھم، سکندر رضا، مہدی حسن میراز، ایلزاری جوزیف، محمد سیراج، ٹرینٹ بوللا اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔

ون ڈے ٹیم میں شامل زمبابوے کے سکندر رضا تین میچوں میں سینچریاں سکور کرنے کے بعد اگست میں آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ بھی قرار پائے تھے۔ انہوں نے سال کے دوران آل راؤنڈرز میں اعلیٰ ترین رینکنگ پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح بابر اعظم آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ