بابر اعظم نے الزامات کو جواب کے قابل نہیں سمجھا: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے حوالے سے ٹویٹ کرنے پر آسٹریلوی چینل فاکس کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو ایسے بے بنیاد ذاتی الزامات کو نظرانداز کرنا چاہیے تھا۔‘

بابراعظم نے تاحال خود پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے (اے ایف پی فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے حوالے سے ٹویٹ کرنے پر آسٹریلوی چینل فاکس کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو ایسے بے بنیاد ذاتی الزامات کو نظرانداز کرنا چاہیے تھا۔‘

پی سی بی نے منگل کی شام فاکس کرکٹ کی ایک ٹویٹ (جسے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے) کے جواب میں لکھا کہ ’ہمارے میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے آپ کو ایسے بے بنیاد ذاتی الزامات کو نظر انداز کرنا چاہیے تھا جنہیں بابر اعظم نے جواب دینے کے قابل بھی نہیں سمجھا۔‘

فاکس کرکٹ نے منگل ہی کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بابر اعظم سے متعلق اپنی ایک خبر ٹویٹ کی ساتھ لکھا کہ ’بابر اعظم پر مبینہ طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی کی گرل فرینڈ کے ساتھ نازیبا گفتگو کے الزامات ہیں۔‘

اس ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر پر ’وی سٹینڈ ود بابر‘ کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے حق میں ٹویٹس سامنے آنے لگیں۔

اس سب کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی میدان میں آنا پڑا اور انہوں نے فاکس کرکٹ کی اسی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایسے الزامات کو نظر انداز کرنا چاہیے تھا۔

جس کے بعد فاکس کرکٹ کو اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی، تاہم فاکس کرکٹ کی ویب سائٹ پر بابر اعظم کے حوالے سے خبر اب بھی موجود ہے۔

ٹوئٹر پر بابر اعظم کے ایک مداح ابریش نے مبینہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بہن اگلی بار ایڈیٹنگ سیکھ کر آنا۔ ہمیں اپنے کنگ پر ہمیشہ سے یقین تھا، ہے اور رہے گا۔‘

خالدہ نامی ٹوئٹر صارف نے بابراعظم کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’بابر بیٹا میں تمہارے ساتھ ہوں اور تمہارے ساتھ ملاقات میری کرکٹ کی یادداشتوں میں سے ایک زبردست یادداشت ہے۔‘

حسنین اعظم اپنی نے لکھا: ’اگر دنیا بابر کے خلاف ہے تو میں دنیا کے خلاف ہوں۔‘

اسی طرح ایک اور صارف نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’پوری قوم آپ کے ساتھ ہے کپتان، ہماری شان، نڈر رہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘

فاکس کرکٹ کی خبر میں کیا ہے؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فاکس کرکٹ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع خبر میں لکھا ہے کہ ’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عجیب و غریب انٹرنیٹ سکینڈل میں پھنس گئے ہیں۔ ویڈیوز اور وائس ریکارڈنگ آن لائن وائرل ہونے کے بعد ان پر ساتھی کھلاڑی کی گرل فرینڈ کو ناشائستہ ٹیکسٹ میسیج کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔‘

خبر میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’اگرچہ مواد کی صداقت واضح نہیں تاہم اس میں مبینہ طور پر بابر اعظم جنہوں نے قمیص اتار رکھی ہے، کو نامعلوم خاتون کے ساتھ ناشائستہ چیٹ کرتے ہوئے دکھایا کیا گیا ہے۔‘

’ڈاکٹر نیمو یادو کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پہلی بار بابر اعظم کے خلاف الزام پوسٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ’بابر اعظم پاکستان کے ایک اور کرکٹر کی گرل فرینڈ کے ساتھ چیٹ کر رہے ہیں اور ان سے وعدہ کر رہے ہیں کہ اگر وہ ان کے ساتھ چیٹ کرتی رہیں تو ان کا بوائے فرینڈ ٹیم سے باہر نہیں ہو گا۔‘

اس سے قبل فاکس کرکٹ نے اپنی خبر میں صرف الزامات کا لفظ لکھا تھا تاہم اب اسے ’جھوٹے الزام‘ کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے اور ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ