بابر اعظم اب پشاور زلمی کے لیے کھیلیں گے

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا حصہ رہنے والے بابر اعظم اب پشاور زلمی کے لیے کھیلیں گے۔

بابر اعظم پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے لیے کھیلیں گے (پشاور زلمی)

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں اتوار کو پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ ہونے والا ہے۔

بابر اعظم 2017 سے کراچی کنگز کا حصہ رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھی کھیل چکے ہیں۔

تاہم اب انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کا انتخاب کیا ہے۔

بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں اب تک سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 68 میچوں میں 2413 رنز بنا رکھے ہیں۔

کراچی کنگز کو خیرآباد کہنے پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بابراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں ایک مشورہ بھی دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سلمان اقبال اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں خوش ہوں کہ آپ چھ سیزنز تک کراچی کنگز فیملی کا حصہ رہے۔‘

’آپ کا شکریہ اور نیک تمنائیں۔۔ بس اب کراچی کے خلاف کوور ڈرائیو نہ مارنا۔‘

وہیں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں پشتو زبان میں بابر اعظم کو خوش آمدید کہا۔

جاوید آفریدی نے لکھا: ’زلمی فیملی میں پہ خیر راغلے۔‘

بابر اعظم کراچی کنگز کو چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بنے ہیں تو وہیں پشاور زلمی کے دو کھلاڑی شعیب ملک اور حیدر علی کراچی کنگز میں شامل ہو گئے ہیں۔

پشاور زلمی نے بابر اعظم کو پلیٹینئم کیٹیگری میں لیا ہے جبکہ کراچی کنگز نے حیدر علی کو پلیٹینیئم اور شعیب ملک کا ڈائمنڈ کیٹیگری میں انتخاب کیا۔

اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے لیے کل 493 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹر کیا ہے جن میں انگلینڈ سے سب سے زیادہ 140، سری لنکا سے 60، افغانستان 43، ویسٹ انڈیز کے 38، بنگلہ دیش سے 28، جنوبی افریقہ 25، آسٹریلیا 14، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ سے نو کھلاڑی شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ