جاپان: یوٹیوب گیمر کی مچھلی نے اکاؤنٹ ’ہیک‘ کرکے شاپنگ کیسے کی؟

اصل میں سکرین کو چھوئے بغیر ہی ہیکر مچھلی اپنے مالک کا نام تبدیل کرنے، ان کے لیے ایک نیا اواتار ڈاؤن لوڈ کرنے اور پے پال اکاؤنٹ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

کیمرے نے مچھلی کی حرکت کا پتہ لگایا اور جس حصے میں بھی وہ رکی، اس سے منسلک بٹن نے کام کیا، جس کی وجہ سے مچھلی دور سے ہی بٹنوں کو کنٹرول کرنے کے قابل ہوگئی (پکسا بے)

ایک معروف جاپانی یوٹیوب گیمر کی پالتو مچھلی نادانستہ طور پر اپنے مالک کے نینٹینڈو سوئچ اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرنے، ایک نیا اواتار ڈاؤن لوڈ کرنے، پے پال اکاؤنٹ کھولنے اور کریڈٹ کارڈ کا بل جمع کروانے میں کامیاب ہوگئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جاپان کے یوٹیوبر موتیکمارو نے اپنے فش ایکویریم میں ایک جدید ترین موشن ڈیٹیکٹر نصب کیا تھا، جو ایکویریم کو کئی حصوں میں تقسیم کرتا تھا اور اس کا ہر حصہ نینٹینڈو سوئچ کنسول کے ایک الگ گیمنگ بٹن سے منسلک تھا۔

اس کیمرے نے مچھلی کی حرکت کا پتہ لگایا اور جس حصے میں بھی وہ رکی، اس سے منسلک بٹن نے کام کیا، جس کی وجہ سے مچھلی دور سے ہی بٹنوں کو کنٹرول کرنے کے قابل ہوگئی۔

سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن پھر مچھلی اس وقت ایک اَن چارٹرڈ حصے میں داخل ہوئی جب لائیو سٹریمنگ کے دوران ایک نامعلوم ایرر کی وجہ سے گیم کریش ہو گئی اور موتیکمارو سسٹم سے اٹھ کر چلے گئے۔

اگلے سات گھنٹوں میں مچھلی ٹینک میں تیرتی رہی اور کنسول ہوم سکرین پر واپس آ گیا اور اس طرح مچھلی نے نینٹینڈو سوئچ کو اپنی حرکت کی وجہ سے کنٹرول کر لیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اصل میں سکرین کو چھوئے بغیر ہی یہ ہیکر مچھلی سوئچ پر اپنے مالک کا نام تبدیل کرنے، ان کے لیے ایک نیا اواتار ڈاؤن لوڈ کرنے اور پے پال اکاؤنٹ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

’انسائیڈر‘ کے مطابق نہ صرف یہ بلکہ مچھلی نے نینٹینڈو ای شاپ پر موجود طویل ’شرائط و ضوابط‘ کو بھی تیزی سے پڑھ لیا جس کے کیپشنز میں سے ایک میں تحریر تھا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگ اس سروس کی شرائط نہیں پڑھتے ہیں لیکن مچھلیاں ہم سے زیادہ ہوشیار ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد مچھلی نے لائیو سٹریم کے دوران اپنے مالک کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کو ظاہر کرتے ہوئے ان کے سوئچ اکاؤنٹ میں 500 ین کا اضافہ کر ڈالا۔

گیمر نے نینٹینڈو سے اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوب پر پانچ لاکھ سے زیادہ بار دیکھی جانے والی اس ویڈیو پر صارفین نے کئی مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا: ’مچھلی کے شاپنگ پر جانے کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ مجھے امید ہے کہ ذمہ داری اور پیسہ خرچ کرنے کے بارے میں بات کرنا اچھا لگا۔ امید ہے کہ آپ نے اس (مچھلی) کی طرف سے کی گئی غلطی کو سدھار لیا ہو گا۔‘

ایک صارف نے لکھا: ’میں صرف تصور کر ہی سکتا ہوں کہ جب کسی کو کسٹمر سروس کو سمجھانا پڑے کہ یہ آپ کی پالتو مچھلی تھی جس نے آپ کے اکاؤنٹ سے خریداری کی ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی