سندھ: جب سیلاب متاثرین نے تھیٹر کے ذریعے اپنے حالات بتائے

قمبر شہداد کوٹ میں ’سیلاب کی تباہی اور سرکار کی نااہلی‘ کے موضوع پر ڈرامے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں تمام اداکار خود سیلاب متاثرین تھے۔

صوبہ سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل نصیرآباد میں ’سیلاب کی تباہی اور سرکار کی نااہلی‘ کے موضوع پر تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا۔

ڈرامے میں تمام اداکار خود سیلاب متاثرین تھے جو اپنا حال اور بے بسی ڈرامے کی شکل میں پیش کر رہے تھے۔

گذشتہ سال کی بارشوں اور سیلاب میں دادو اور قمبر شہداد کوٹ صوبہ سندھ کے سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار سینگار نوناری نے بتایا کہ وہ اس علاقے میں سیلاب کی وجہ سے پھیلنے والی تباہی آرٹ کے ذریعے عالمی اور قومی سطح پر لانا چاہ رہے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم نے سرکاری اور انتظامی سطح پر ہونے والی زیادتیوں کو سامنے لانے کی کوشش کی۔‘

وہ مزید بتاتے ہیں: ’ماحولیاتی آلودگی کے سوال کو ہم اب نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اس کی وجہ سے بڑی تباہی ہو رہی ہے، اس سے کیسے انکار کر سکتے ہیں؟

’لیکن اس کے ساتھ جس طرح انتظامی نااہلی ہوئی، ایم این ایز اور ایم پی ایز نے جس طرح ہمیں اور ہمارے گاؤں کو ڈبویا وہ ہم کس طرح نہیں بھول سکتے۔‘

سینگار نوناری کا دعویٰ تھا کہ علاقے میں سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کا کوئی کام نہیں ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا