اٹلی میں خود کو انڈین نائب صدر ظاہر کرنے والا انڈین شہری گرفتار

اٹلی میں مقیم 22 سالہ گگن دیپ سنگھ کو مبینہ طور پر وٹس ایپ پر خود کو انڈیا کا نائب صدر ظاہر کر کے اٹلی کے سرکاری حکام کو دھوکہ دینے کے الزام میں دہلی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

اٹلی میں مقیم ایک انڈین شہری کو مبینہ طور پر وٹس ایپ پر خود کو انڈیا کا نائب صدر ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ سرکاری حکام اور بیوروکریٹس کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

انڈین پولیس کا کہنا ہے کہ اٹلی کے شہر اوفانینگو میں رہنے والے 22 سالہ گگن دیپ سنگھ کو پولیس نے گذشتہ ہفتے نئی دہلی کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا۔ اس سے پہلے ان کے خلاف انسانی اور تکنیکی سطح پر وسیع تحقیقات کی گئی اور تکنیکی تفصیلات کا تجزیہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آئی ایف ایس او) پرشانت گوتم نے بتایا کہ مسٹر سنگھ جو 2007 سے اٹلی میں رہ رہے ہیں، نے نائب صدر جگدیپ دھنکر کے نام پر جعلی وٹس ایپ اکاؤنٹ بنایا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے یوٹیوب پر بہت سی ویڈیوز دیکھنے کے بعد خود کو انڈین نائب صدر ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے انڈیا میں مقیم دوست کی مدد سے اٹلی سے ایک جعلی وٹس ایپ اکاؤنٹ بنایا۔ ان کے دوست نے انہیں اکاؤنٹ بنانے کے لیے درکار ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) بھیجا۔

سنگھ کے دوست 29 سالہ اشونی کمار جو شمالی بھارتی ریاست پنجاب کے شہر سمانا کے رہائشی ہیں، کو بھی اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس گوتم نے کہا کہ سنگھ نے انٹرنیٹ سے اٹلی کے سینئر بیوروکریٹس کے رابطے کی تفصیلات جمع کیں اور رعایت کے حصول کے لیے پیغامات بھیجے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے انڈیا کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو بتایا کہ ’ کئی یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے اور سینئر بیوروکریٹس کے رابطے کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد سنگھ نے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کی تصویر کو استعمال کرتے ہوئے جعلی وٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کیا اور اعلیٰ سرکاری افسروں کو پیغامات بھیجے۔‘

دہلی پولیس نے اس معاملے میں شکایت درج کروائی جب اسے گذشتہ سال اکتوبر میں سینئر سرکاری افسروں نے وٹس ایپ کے اس سکینڈل کے بارے میں آگاہ کیا۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے میٹا کی زیر ملکیت پلیٹ فارم سے وٹس ایپ پروفائل کی تفصیلات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا تھا کہ ’پیغامات بھیجنے والے کے آئی پی ایڈریس کا کھوج لگایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ اٹلی کا ہے۔ آئی ایف ایس او کی ٹیم نے تمام تکنیکی پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں اور چھاپے مارے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس دوران نائب صدر کا دفتر اس جعلسازی سے بے خبر رہا، جو ان کے نام پر اٹلی کے ایک شہر میں کی جا رہی تھی۔

اخبار ’دی پرنٹ ‘ نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سنگھ مبینہ طور پر انڈیا میں پیٹرول پمپ خریدنے کے لئے اعلیٰ سرکاری افسروں سے رعایت لینا چاہتے تھے۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سنگھ کو پکڑنے سے پہلے غیر ملکیوں کے لیے علاقائی رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او)، بینکوں اور علاقائی پاسپورٹ آفس سے تفصیلات اکٹھی کیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ان سے اس جرم میں استعمال ہونے والے پانچ موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں۔‘

سنگھ کا تعلق انڈیا کے شمالی جموں شہر سے ہے۔ وہ اٹلی میں ثانوی سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اوفانینگو شہر میں خاندان کے ساتھ مقیم تھے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا