سعودی عرب میں پہلے ویلنٹائن ڈے پر رونالڈو کا گرل فرینڈ کو پیغام

رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے میسج میں لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے مبارک میری جان۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں تم ہو۔‘

فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے اور انہیں محبت بھرا پیغام بھی بھیجا ہے (تصویر: کرسٹیانو رونالڈو انسٹا گرام)

سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر سے وابستہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی ارجنٹائنی گرل فرینڈ اور ماڈل جارجینا روڈریگیز کو محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے میسج میں لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے مبارک میری جان۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں تم ہو۔‘

النصر کلب میں شامل رونالڈو نے اپنی طویل عرصے سے پارٹنر رہنے والی خاتون کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر رونالڈو کے فالورز کی تعداد 54 کروڑ 70 لاکھ ہے۔ مداحوں کو توقع ہے کہ رونالڈو اور ان کی پارٹنر محبت کا عالمی دن سعودی عرب میں منائیں گے۔

گذشتہ ماہ رونالڈو نے روڈریگیز کی سالگرہ کے دن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ان کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کر کے انہیں حیران کر دیا تھا۔ جوڑا ڈنر کے لیے دا بولیوارڈ پر واقع آرمینیا کے ریستوران لاواش گیا۔

ریستوران میں روڈریگیز کا تین تہوں والے کیک کے ساتھ استقبال کیا گیا جس پر پھول بنے ہوئے تھے اور پرتگالی زبان میں سونے کے ساتھ ’سالگرہ مبارک‘ کے الفاظ درج تھے۔

ریستوران میں پرائیویٹ کمرے کو سفید رنگ کے غباروں، جپسوفیلیا کے پھولوں اور ’29‘ اور ’جی‘ کی شکل والے گیس کے غباروں سے سجایا گیا تھا۔ ڈنر رومز کی طرف جانے والا ایک راستہ جوڑے کے لیے مخصوص کر دیا گیا۔ اس راستے کو روڈریگیز کی تصاویر سے آراستہ کیا گیا تھا۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل