سعودی فٹ بال کلب النصر کا حصہ بننے کے بعد رونالڈو کا پہلا گول

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو اضافی وقت میں پینلٹی پر گول کی بدولت النصر کلب الفتح کلب کے خلاف میچ 2-2  سے ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔

سعودی فٹ بال کلب النصر کے پرتگالی فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب فتح کے مڈ فیلڈر کو چکمہ دے کر 3 فروری 2023 کو گول کر رہے ہیں (اے ایف پی)

سعودعی عرب کے فٹ بال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد پرتگال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا پہلا گول کیا۔ انہوں نے سعودی پرو لیگ میں پہلا گول الفتح کلب کے خلاف کیا۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو اضافی وقت میں پینلٹی پر گول کی بدولت النصر کلب الفتح کلب کے خلاف میچ 2-2  سے ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔

38 سال کے ہونے والے رونالنڈو نے پہلا گول پینلٹی شوٹ پر 93 ویں منٹ میں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

النصر کلب کے لیے انہوں نے اپنا پہلا گول تیسرے میچ میں کیا۔ اس سے پہلے وہ 22 جنوری کو لیگ میں اتفاق فٹ بال کلب کے خلاف  جیت میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکے تھے جب کہ اس ہفتے سپر کپ میں بھی وہ کوئی گول نہیں کر سکے گا۔ یہ الاتحاد کلب نے جیتا۔

النصر کے اپنے ڈیبیو سے چند دن پہلے، انہوں نے سعودی کمپوزٹ سائیڈ کے لیے دو بار جال لگایا جس میں ایک دلچسپ حریف لیونل میسی کے ساتھ پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم کو 5-4 سے شکست ہوئی۔

النصر کلب میں ڈیبیو سے کچھ روز قبل انہوں نے سعودی کمپوزٹ کے لیے دو گول سکور کیے۔ میچ میں پیرس سینٹ جرمین فٹ کلب کو 5-4  سے شکست ہوئی۔ اس ٹیم میں ان کے بڑے حریف لیونل میسی شامل تھے۔  

النصر فٹ بال کلب کے قریبی ذرائع کے مطابق پانچ مرتبہ بالن ڈی اور کا اعزاز حاصل کرنے والے رونالڈو جو چیمپیئن لیگ اور انٹرنیشنل گولز میں ہمہ وقتی ریکارڈ رکھتے ہیں، حیران کن طور پر سعودی کلب کا حصہ بننے کے بعد 40 کروڑ یورو سے زیادہ رقم کمائیں گے۔ 

ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اس بہت بڑی رقم میں وہ 20 کروڑ یورو بھی شامل ہیں جو انہیں 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی متوقع مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے پر انہیں دی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل