ٹک ٹاک پر ایک صارف نے انکشاف کیا کہ معروف کینیڈین اداکارہ نینا ڈوبریو اور ان کے پارٹنر پروفیشنل امریکی سنو بورڈر شون وائٹ نے انٹارکٹکا کے اپنے حالیہ سفر پر تقریباً 40 لاکھ ڈالر خرچ کر ڈالے۔
سیریز ’دی ویمپائر ڈائریز‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی نینا ڈوبریو اور شون وائٹ اپریل 2020 سے ایک ساتھ ہیں اور اس جوڑے نے بظاہر گذشتہ ماہ ہی نئے سال کے جشن اور نینا کی سالگرہ کے موقع پر انٹارکٹیکا کا دورہ کیا تھا۔ ان کے ساتھ اس سفر پر چند مشہور چہرے بھی تھے جن میں زوئے ڈیوش، جیرڈ لیٹو اور لیوس ہیملٹن شامل ہیں۔
اپنی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو میں ’آئی ہیو بین ٹریولنگ ۔ بین‘ نامی ہینڈل سے ایک صارف نے ان معروف شخصیات کے سفر اور اس دورے پر آنے والی لاگت پر تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ انہوں نے کیسے اس لاگت کو ظاہر کیا۔
صارف نے آٹو ایوولوشن کا ایک آرٹیکل شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے نے انٹارکٹکا میں دسیوں لاکھ ڈالر سے ایک کشتی کرائے پر حاصل کی تھی۔
بین نے ’دی آکٹوپس سپر یاٹ‘ نامی اس کشتی کی تفصیلات بھی بیان کیں، جسے مشہور شخصیات نے مبینہ طور پر کرائے پر لیا تھا۔
آٹو ایوولوشن میں بتایا گیا کہ اس سپر یاٹ کو سب سے پہلے مائیکروسافٹ کے شریک بانی آنجہانی پال ایلن کے لیے بنایا گیا تھا اور مبینہ طور پر اس کی قیمت ساڑھے 22 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔
ٹک ٹاک صارف نے بتایا کہ آکٹوپس یاٹ عام طور پر چلی کی ساحلی پٹی کے ساتھ کنگ جارج نامی جزیرے پر لنگر انداز رہتی ہے۔
صارف نے لاس اینجلس، جہاں ڈوبریو اور وائٹ رہائش پذیر ہیں، سے چلی کے پنٹا ایرینا کے لیے پروازوں کے اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا، جس کے مطابق لاس اینجلس سے چلی کے اس شہر تک پرواز کے لیے ایک ٹکٹ کی لاگت تقریباً ساڑھے تین ہزار ڈالر ہے اور جوڑے نے اس سفر کے لیے سات ہزار ڈالر خرچ کیے۔
اس کے بعد بین نے ٹریول سائٹ ’سویپ‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پنٹا ایرینا اور انٹارکٹکا کے درمیان 10 دن کے سفر کے لیے عام طور پر فی سواری 11 ہزار ڈالر کا خرچ ہوتا ہے۔
نینا ڈوبریو کے سفر کی ایک گروپ فوٹو کو دیکھتے ہوئے، جس میں 11 لوگ شامل تھے، بین نے اس تعداد کو 11 ہزار ڈالر سے ضرب دیتے ہوئے بتایا کہ اس سفر کی مجموعی لاگت ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر بنتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لگژری ٹریول بکنگ سائٹ ’یاٹ چارٹر فلیٹ‘ کے مطابق 12 مسافروں کی گنجائش والی آکٹوپس یاٹ میں 13 کیبن ہیں اور اس کشتی پر عملے کے 42 ارکان بھی سوار ہو سکتے ہیں۔
کشتی میں کچھ دیگر سہولیات میں لاؤنجرز اور مکمل کاک ٹیل بار سے گھرا ہوا ایک بڑا عقبی سوئمنگ پول، سینیما سویٹ، ہینگر کے ساتھ دو ہیلی کاپٹرز اور آٹھ افراد اور دو عملے کے ارکان کی گنجائش والی ذاتی آبدوز بھی شامل ہیں۔
ٹک ٹاک صارف نے تمام اخراجات کا جائزہ لیا اور اندازہ لگایا کہ نجی چارٹر سفر کا اوسط خرچہ 22 لاکھ ڈالر فی ہفتہ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسی نے انہیں ایک پیغام میں بتایا کہ حقیقی خرچ ان کے تخمینے سے 25 فیصد زیادہ تھا، لہذا انہوں نے کل اخراجات میں مزید پانچ لاکھ ڈالر کا اضافہ کر دیا۔
صارف نے کشتی کے عملے کو ملنے والی 30 فیصد ٹپ کے لیے چھ ہزار 600 ڈالر اور ڈوبریو اور ان کے 10 دوستوں کی جانب سے پہنی گئیں میچنگ ہیٹس کے لیے 88 ڈالر کا اضافہ کیا کیوں کہ ان کے مطابق ہر ٹوپی کی قیمت تقریباً سات ڈالر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیسے انہوں نے انٹارکٹکا کے اس سفر پر مجموعی طور پر 3,488,088 ڈالر لاگت کا اندازہ لگانے کے لیے تمام اعدادوشمار کو شامل کیا۔
15 فروری تک بین کی اس ویڈیو کو تقریباً پانچ لاکھ ویوز ملے، جہاں بہت سے صارفین ’لو ہارڈ‘ سٹار نینا ڈوبریو اور پروفیشنل سنو بورڈر شان وائٹ کا اس قدر خرچے پر مذاق اڑاتے نظر آئے۔
ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا: ’تو کیا ان لوگوں نے ایک دوسرے کو 30 ہزار ڈالر وینمو سے ٹرانسفر کیے یا کچھ اور؟‘
ایک اور صارف نے کہا: ’ٹھیک ہے لیکن شون وائٹ امریکی خزانہ ہے، انہیں اپنا پیسہ خرچ کرنے دو۔‘
تیسرے صارف نے لکھا: ’میں امیر بننے اور امیروں سے نفرت کرنے کے درمیان پھنس چکا ہوں۔‘
دی انڈپینڈنٹ نے اس پر ردعمل حاصل کرنے کے لیے بین سے رابطہ کیا ہے۔
© The Independent