نوکیا کا نیا سمارٹ فون جس کی صارفین خود مرمت کرسکیں گے

نوکیا فونز اور ٹیبلٹس بنانے والی فرم ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ تینوں نئے فونز کی بیٹری طویل المیعاد ڈیوائسز بنانے کے عزم کے تحت تین دن تک چلے گی۔

نوکیا سمارٹ فونز کی تازہ ترین لائن اپ جس میں قابلِ مرمت جی 22 بھی شامل ہے (ایچ ایم ڈٰ گلوبل)

نوکیا نے تین نئے سمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں جن میں سے ایک ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین خود بھی اس کی مرمت کر سکیں گے۔

نوکیا فونز اور ٹیبلٹس بنانے والی فرم ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ تینوں نئے فونز کی بیٹری طویل المیعاد ڈیوائسز بنانے کے عزم کے تحت تین دن تک چلے گی۔

نوکیا جی 22 کی سکرین، چارجنگ پورٹ اور بیٹری قابل مرمت ہے۔ اس کے مالکان کو نوکیا کی ریپئر فرم آئی فکس اٹ کے ساتھ پارٹنرشپ کے ذریعے مرمت کے لیے گائیڈز اور پرزوں تک رسائی ہوگی۔

یہ آٹھ مارچ سے برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 150 پاؤنڈ سے شروع ہوگی۔

اس کے بعد موسم بہار میں نوکیا سی 32 اور نوکیا سی 22 متعارف کرائے جائیں گے۔ نوکیا سی 32 کی کی قیمت 130 پاونڈ ہے اور اس کا کیمرہ 50 میگا پکسل ہوگا۔

نوکیا سی 22  کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی پائیدار ڈیوائس ہے جو پانی اور دھول کے خلاف مزاحمت کرتی ہے اور اس میں سخت گلاس سکرین ہے۔ اس کی قیمت 110 پاونڈ ہے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سربراہ ایڈم فرگوسن نے کہا، ’لوگ دیرپا، معیاری ڈیوائسز کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں چاہیے کہ اسے خریدنے کے لیے قیمت پر سمجھوتہ نہ کریں۔

’نیا نوکیا جی 22 جان بوجھ کر قابل مرمت  ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ آپ اسے زیادہ دیر تک رکھ سکیں، اور نوکیا سی 32 پر جدید امیجنگ اور نوکیا سی 22 پر بہتر پائیداری کے ساتھ، ہم سی سیریز کو مزید مفید بنا رہے ہیں۔‘

نوکیا کی نئی ڈیوائسز کی رونمائی بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) ٹریڈ شو سے قبل کی گئی ہے، جہاں متعدد سمارٹ فون برانڈز نئی اور موجودہ ڈیوائسز کی نمائش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سی سی ایس انسائٹ کے چیف تجزیہ کار، صنعت کے ماہر بین ووڈ نے کہا: ’چونکہ صارفین کی جانب سے  زیادہ پائیدار اور دیرپا ڈیوائسز کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، سمارٹ فونز کو آسانی سے اور کم قیمت پر مرمت کرنے کی صلاحیت مارکیٹ میں ایک اہم فرق بن جائے گی۔

’سی سی ایس انسائٹ کی جانب سے کی گئی اینڈ یوزر کی تحقیق اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مغربی یورپ میں تقریبا نصف موبائل فون صارفین چاہتے ہیں کہ وارنٹی ختم ہونے کے بعد خراب ہونے کی صورت میں وہ اپنے فون کی کم خرچ میں مرمت کر سکیں۔‘

نئے ہینڈ سیٹس کے ساتھ ساتھ ایچ ایم ڈی گلوبل نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی فائیو جی نوکیا ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ کو پہلی بار یورپ منتقل کر رہی ہے۔ جو کہ ایسا کرنے والا پہلا بڑا عالمی سمارٹ فون برانڈ ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی