نوکیا چاند پر پہلا فور جی نیٹ ورک قائم کرے گی

انسان کے چاند پر دوبارہ قدم رکھنے سے پہلے 2022 تک وہاں پہلا وائرلیس براڈ بینڈ مواصلاتی نظام قائم کر دیا جائے گا: نوکیا۔

(اے ایف پی)

اگر آپ زمین پر اپنے گھر میں موبائل فون سگنلز میں مشکل کا سامنا کر رہے ہیں تو ایسی صورت میں ممکن ہے کہ آپ چاند پرزیادہ خوش قسمت ثابت ہوں کیونکہ موبائل فون ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا وہاں پہلا سیلولر نیٹ ورک قائم کرنے والی ہے۔
چاند پر پہلا موبائل فون نیٹ قائم کرنے کے لیے خلائی تحقیق کے امریکی ادارے (ناسا) نے نوکیا کا انتخاب کیا ہے۔
فن لینڈ کی کمپنی نے پیر کو کہا کہ امریکی سپیس ایجنسی ایک ایسے مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت انسان چاند پر جا کر بستیاں بنائیں گے۔
ناسا 2024 تک ایک بار پھر چاند پر جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے آرٹیمس نامی پروگرام کے تحت چاند پر طویل قیام کیا جائے گا۔
نوکیا نے کہا ہے کہ انسان کے چاند پر دوبارہ قدم رکھنے سے پہلے 2022 تک وہاں پہلا وائرلیس براڈ بینڈ مواصلاتی نظام قائم کر دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم خلائی جہازوں کا ڈیزائن بنانے والی کمپنی'انٹوئیٹو مشینز' کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی جو اپنے خلائی جہاز کے ذریعے سامان چاند پر پہنچائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نوکیا کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک مکمل ہونے کے بعد چاند پر فور جی/ایل ٹی ای مواصلاتی نظام قائم کرے گا، تاہم اصل ہدف فائیو جی نظام کا قیام ہے۔ فور جی نیٹ ورک خلانورد وائس اور ویڈیو رابطوں کی سہولت فراہم کرے گا جب کہ ٹیلی میٹری اور بائیومیٹرک ڈیٹا کے تبادلے کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ 
اس کے علاوہ چاند پر استعمال میں آنے والے روورز اور دوسرے روبوٹوں کو سطح پر اتارنے اور انہیں ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا۔
نوکیا کے مطابق نیٹ ورک اس انداز سے تیار کیا جائے گا کہ وہ لانچ اور چاند پر اترتے وقت مشکل ترین حالات کا مقابلہ کر سکے اور خلا میں کام کرے۔ اس نظام کو انتہائی چھوٹی شکل میں چاند پر بھیجا جائے گا تاکہ خلائی جہاز کے سائز، وزن اور طاقت کے تقاضے پورے کر سکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی