’ڈرم سرکل‘ ڈپریشن ختم کرنے کے لیے ماں بیٹی کی انوکھی تفریح

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک ماں اور ان کی بیٹی نے ڈپریشن کو ختم کرنے کے لیے ایک انوکھی تفریح کا سلسلہ شروع کیا ہے جسے ڈرم سرکل کہا جاتا ہے۔

شازیہ موسی کی بیٹی پیرہ موسی کا کہنا ہے کہ ڈرم سرکل کا مقصد لوگوں کی تفریح کا ساتھ ساتھ موسیقی کے ذریعے ان کے جذبات کو بھی زبان دینے جیسا تھا(انڈپینڈنٹ اردو)

کراچی کی ایک ماں بیٹی کی جوڑی نے ڈپریشن ختم کرنے کے لیے ’ڈرم سرکل‘ نامی تفریح کے سیشنز کا آغاز کیا ہے جو لوگوں کو پریشانی بھلا کر زندگی کا لطف لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر شازیہ موسیٰ جو ڈرم سرکل نامی اس تفریح کی بانی ہیں نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں بچپن سے ڈھول بجا رہی ہوں اور مجھے اس شوق کی وجہ سے ڈرم بجانے کا کافی تجربہ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق ’میری اسی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے میری بیٹی نے مجھے مشورہ دیا کہ ہمیں ڈرم کے ساتھ کوئی مثبت سرگرمی کرنی چاہیے۔‘

شازیہ موسیٰ کے مطابق ’مجھے ڈرم سرکل کا مطلب نہیں معلوم تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہم نے اس میں اپنی تھیمز نکالی ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ اس کا آغاز کیا جس کا مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا۔‘

ان کے مطابق ’ہم ماں بیٹی کی جوڑی نے وومین آف دی ورلڈ 2023 میں ایک گھنٹے کا سیشن رکھا جس کا دورانیہ طویل ہو گیا کیونکہ لوگ ڈرم سرکل سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔‘

شازیہ موسی کی بیٹی پیرہ موسیٰ کا کہنا ہے کہ ’ڈرم سرکل کا مقصد لوگوں کی تفریح کا ساتھ ساتھ موسیقی کے ذریعے ان کے جذبات کو بھی زبان دینے جیسا تھا یعنی اس کی ہر بیٹ انسانی جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔‘

ڈرم سرکل کیا ہے؟

 ڈرم سرکل میں ڈھول بجا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ جسے جیسا بھی ڈرم بجانا آتا ہے وہ اسی طرح ڈرم کو تھپکنا شروع کرتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈرم سے نکلنے والی آواز تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ڈرم بجانے والا بیٹ کے ذریعے اپنا دل کا حال بیان کر رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی