اردن کی شہزادی ایمان رشتہ ازدواج سے منسلک

اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم اتوار کو عمان کے بیت الاردون محل میں ہونے والی ایک تقریب میں جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم نے اتوار کو عمان کے بیت الاردون محل میں ایک تقریب میں جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس سے شادی کی(ملکہ رانیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ)

اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم اتوار کو عمان کے بیت الاردون محل میں ہونے والی ایک تقریب میں جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

تقریب میں شاہی خاندان کے افراد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

عرب نیوز کے مطابق ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم کی سعودی منگیتر رجوا خالد السیف اس تقریب کے ڈیڑھ سو مہمانوں میں شامل تھیں۔ یہ تقریب ملک کی قومی ٹیلی ویژن سروس اردن ٹی وی پر دکھائی گئی۔

اردنی ٹی وی کے مطابق تقریب کی خصوصی  نشریات نے عوام اور دنیا بھر میں دیکھنے والے لاکھوں افراد کو شاہی محل کے اندر ایک جھلک دیکھنے کا نادر موقع فراہم کیا۔

اس موقع پر موجود خلیجی شاہی خاندانوں میں ابوظبی کے ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید آل نہیان، بحرین کے شیخ عیسیٰ بن سلمان بن حمد الخلیفہ اور شیخ سلمان بن احمد الخلیفہ کے علاوہ کویت کی شیخہ امثال الاحمد الجابر الصباح بھی موجود تھیں۔

مصر کی موجودہ خاتون اول انتصارعامر بھی شادی کی تقریب میں موجود تھیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Arab News (@arabnews)

26 سالہ شہزادی ایمان اپنے بھائی کے ہمراہ تقریب میں پہنچیں۔ دلہن نے روایتی سفید عروسی لباس پہنا ہوا تھا جس کا گلا اور آستین خوبصورت لیس سے مزین تھا۔

ان کے چہرے پر دلہنوں کے لیے مخصوص نقاب تھا جب کہ جو زیورات انہوں نے پہن رکھے تھے، وہ مبینہ طور پر ان کی دادی، شہزادی مونا الحسین کے تھے۔ مذہبی رسومات کے لیے انہوں نے سفید رنگ کے پھول تھام رکھے تھے۔

ملکہ رانیہ نے سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے نیچے انہوں نے لکھا کہ ’ایمان، میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کی زندگی کا اگلا باب آپ کے لیے اتنی ہی خوشی، محبت اور ہنسی لے کر آئے جتنی آپ ہمارے لیے برسوں سے لائیں۔ دولہا اور دلہن کو مبارک ہو!‘

تقریب کے اہتمام سے قبل شادی کی تفصیل عام نہیں کی گئی تھی تاہم ملکہ رانیہ نے شادی سے قبل دلہن کی  رسم حنا کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ملکہ رانیہ نے لکھا تھا: ’ایک ہی کمرے میں اتنا پیار! گذشتہ روز رسم حنا کے موقعے پر دوستوں اور خاندان کے ساتھ‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں شہزادہ ایمان کی وہ تصویریں شیئر کی گئی جن میں انہوں نے فیشن ڈیزائنر ریما دحبور کا تیار کردہ سفید گاؤن پہن رکھا تھا اور وہ بیلٹ لگا رکھی تھی جو ملکہ رانیہ نے 1993 میں شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ اپنی شادی کے دوران پہنی تھی۔

شہزادی ایمان شاہ عبداللہ دوم اور اردن کی ملکہ رانیہ کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں جبکہ ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس نیویارک میں واقع کیپیٹل فنڈ میں منیجنگ پارٹنر ہیں۔ ہیلو میگزین کے مطابق وہ وینزویلا کے شہر کراکس میں 1994 میں پیدا ہوئے تاہم لیکن وہ نسل کے اعتبار سے یونانی ہیں۔

جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس نے 2015 میں بزنس ایڈمنسٹریشن اور بزنس میں سپیلائزیشن کے ساتھ فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ انہوں نے گریجویشن کرنے کے بعد آؤٹ باؤنڈ وینچرز ایل ایل سی کے نام سے وینچر کیپیٹل فرم کی سربراہی سنبھالی۔ بعد ازاں وہ نیویارک میں قائم وینچر کیپیٹل فنڈ سے منسلک ہو گئے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا