شاہی جوڑے کا دیہاتیوں کے ساتھ رقص اور چاکلیٹ کی تیاری

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سات روزہ دورے پر کیریبین میں موجود ہیں۔

برطانیہ کے شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اتوار کو کیریبین ملک بیلیز کے دیہاتیوں کے ساتھ رقص کیا اور روایتی چاکلیٹ بنانے میں ان کی مدد کی۔

شاہی جوڑے کے ایک ہفتے پر مشتمل دورے کا دوسرا دن پہلے روز کی نسبت بہتر گزرا۔

ان کی وسطیٰ امریکی ملک میں آمد ایک ایسے وقت پر ہوئی جب ملکہ الزبتھ کے تخت پر بیٹھنے کے 70 ویں سال کا جشن منایا جا رہا ہے اور کیریبین میں ماضی کے برطانوی طرز عمل کی جانچ بڑھ رہی ہے۔

شاہی جوڑے کی آمد سے قبل منتظمین کو ایک مقامی احتجاج کے پیش نظر اتوار کو 1973 تک برٹش ہونڈور کے نام سے مشہور بیلیز میں اپنا شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔

ان کا یہ دورہ بارباڈوس کے ایک جمہوریہ بننے کے حق میں ووٹ دینے کے تقریباً چار ماہ بعد ہو رہا ہے، جس نے برطانیہ کی بادشاہت سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں لیکن برطانوی زیرقیادت دولت مشترکہ کا حصہ رہ گیا ہے۔

انڈین کریک کے جنوبی گاؤں میں اتوار کی صبح مہمان جوڑے کے لیے منعقد ہونے والا ایک پروگرام جمعے کو چند درجن رہائشیوں کے احتجاج کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گاؤں والوں کے مطابق وہ پریشان ہیں کہ جوڑے کے ہیلی کاپٹر کو پیشگی مشاورت کے بغیر فٹ بال کے میدان میں اترنے کی اجازت دی گئی۔

مقامی لوگوں کا شاہی خاندان کے حمایت یافتہ کنزرویشن گروپ کے ساتھ زمینی تنازع بھی ہے۔

اتوار کو انڈین کریک کے چند درجن دیہاتیوں نے ایک جوابی احتجاج کیا، جس میں پہلے واقعے کے لیے معافی مانگی گئی اور ’آپ واپس آئیں‘ اور ’کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچس کو خوش آمدید‘ جیسے پیغامات والے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ