جب ڈمپل کپاڈیہ نے رنبیر کو پندرہ بیس تھپڑ مارے

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارنے کے ایک شاٹ کے کئی ری ٹیک لیے گئے۔

ڈمپل کپاڈیا تھپڑ مارتی رہیں اور رنبیر کپور ہر مرتبہ بچتے رہے(اے ایف پی)

حال ہی میں ریلیز ہونے والی تھیٹر فلم 'تو جھوٹی میں مکار' میں رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کرنے والی تجربہ کار اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کپور کو تقریبا 15-20  تھپڑ مارے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم کے ایک سین میں رنبیر کو ڈمپل نے تھپڑ مارا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خاص شوٹ میں 15-20 بار ری ٹیک لیا گیا۔

 فلم کے ہدایت کار لو رنجن کو دوسرے ٹیک میں بہترین شاٹ مل گیا تھا لیکن ٹیم کو تنگ کرنے کے لیے وہ بار بار ری ٹیک کہتے رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس وجہ سے ہر کسی نے ڈمپل کپاڈیہ سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی رنبیر کو تھپڑ مار رہی تھیں۔

پتا چلا رنبیر کی ٹائمنگ اتنی پرفیکٹ تھی کہ وہ صحیح وقت پر تھپڑ سے بچتے رہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈمپل کپاڈیا نے جواب دیا: ’وہ رشی کپور کے بیٹے ہیں اور اپنی ٹائمنگ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔‘

ناظرین ڈمپل کپاڈیا اور رنبیر کپور کے درمیان آن اسکرین اس بانڈ اور ماں بیٹے کی کیمسٹری کو بے حد پسند  کر رہے ہیں۔

اس فلم کے ہدایت کار  لو رنجن،  پروڈیوسرز لو رنجن اور انکور گرگ ہیں جبکہ پیشکش گلشن کمار کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم