پشاور زلمی پی ایس ایل سے باہر، فائنل میں قلندرز کا مقابلہ سلطانز سے ہوگا

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے 172 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر مرزا طاہر بیگ نے نصف سینچری سکور کر کے اہم کردار ادا کیا (اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے 172 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر مرزا طاہر بیگ نے نصف سینچری سکور کر کے اہم کردار ادا کیا۔

پشاور زلمی ابتدائی تین وکٹیں جلد ہی حاصل کرنے کے باوجود میچ پر اپنی گرفت مضبوط نہ کر سکا اور دوسری جانب لاہور قلندرز نے گذشتہ میچوں کی طرح جلد بازی سے کام نہ لیتے ہوئے محتاط انداز میں ہدف کا تعاقب جاری رکھا۔

لاہور قلندرز کی اننگز کے 18ویں اوور میں پشاور زلمی کو اہم موقع پر وکٹ حاصل کرنے کا موقع ملا تھا مگر وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور عامر جمال نے سکندر رضا کا کیچ ڈراپ کر دیا۔ مگر وہ اسی اوور میں ایک چوکا لگانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔

میچ کے آخری دو اورروں میں لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے صرف نو رنز درکار تھے جو اس نے سات گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیے۔ پی ایس ایل کے اس سیزن میں یہ پہلا موقع تھا جب لاہور قلندرز نے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔

اس طرح لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز لگاتار دوسری مرتبہ کل یعنی ہفتہ کی شام پی ایس ایل کے فائنل میں آمنے سامنے ہو گی۔ اس سے قبل گذشتہ سیزن میں بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے فتح حاصل کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بولنگ قدرے بہتر تھی لیکن ان کی ٹیم نے ہدف کم دیا تھا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’جس طرح کا ہمیں سٹارٹ ملا تھا اس کے بعد ہمیں زیادہ رنز بنانے چاہیے تھے۔‘

میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم اور محمد حارث کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اووور میں 171 رنز سکور کیے تھے۔ بابر اعظم 42 اور محمد حارث 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کے لیے مایوس کن بات یہ رہی کہ ان دو بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکا جس سے پشاور زلمی کے رنز بنانے کی رفتار سست پڑ گئی تھی۔

اس سیزن کے آخری میچ میں بابر اعظم پی ایس ایل کے اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بنے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں مخف زمان کے جلد آؤٹ ہونے کے باوجود وقفے وقفے سے پارٹنرشپس ہوتی رہیں جس کی وجہ سے وہ ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ