شارجہ: پاکستان، افغانستان کے درمیان سخت ٹاکرے کی توقع

پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی گذشتہ روز کی تھی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان 7 ستمبر 2022 کو افغانستان کے کپتان راشد خان کو فیلڈ کر تے ہوئے دیکھ رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان کے نئے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ سخت مقابلہ لیکن جیت اپنی ہی چاہتے ہیں۔  

افغانستان سے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی۔ پی سی بی کے پوڈکاسٹ میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی دلچسپ سیریز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی افغان باولر جیسے کہ راشت خان اور فاروقی کو پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں لہذا مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔

پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی گذشتہ روز کی گئی تھی۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں ایک ہی مقام پر ہوں گے۔ یہ سیریز ان دونوں ممالک کے درمیان متعدد میچوں کی ایک قسم کی دو طرفہ سیریز میں سے پہلی ہے۔

دونوں ٹیموں نے 2012 میں شارجہ میں واحد ون ڈے اور 2013 میں ایک ٹی ٹوئنٹی اسی مقام پر کھیلا تھا، دونوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ دونوں پڑوسی ممالک صرف ملٹی ٹیم ایونٹس میں ملے ہیں۔

 اس سیریز میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کی بجائے پاکستان نے اپنی ڈومیسٹک ٹی 20 لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو موقع دیا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ’ایک کھلاڑی کے طور پر یہ آپ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ یہیں تک جاسکتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ میں تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ہمارے پاس نوجوانوں اور تجربے کا شاندار امتزاج ہے، جو ہمیں متوازن ٹیم بناتا ہے، اور ہمارے پاس اس سیریز کو جیتنے کے لیے ضروری ہے۔

شاداب خان نے اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت کی تھی جب اعظم زخمی ہوئے تھے اور انہیں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اے سی بی کے چیئرمین میرویس اشرف نے ان مقابلوں کے ذریعے پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات کو بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

’ہم پی سی بی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ شاندار شراکت داری اور ان کے ساتھ بار بار کرکٹ سائنمنٹس جاری رکھنے کے لیے پرامید ہیں، جس سے ہمیں اپنی ٹیم اور اپنی کرکٹ کو مکمل طور پر مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

’مجموعی طور پر ہم پاکستان کی میزبانی اور اس کے خلاف کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلوں کی ایک سنسنی خیز سیریز ہوگی۔‘

فاسٹ باولرز احسان اللہ، زمان خان اور بیٹر صائم ایوب اور طیب طاہر سب پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ عماد وسیم، فہیم اشرف، اعظم خان اور عبداللہ شفیق کو ٹیم میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

افغانستان نے سابق کپتان محمد نبی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں واپس بلا لیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین جناب نجم سیٹھی نے کہا: ’مجھے خوشی ہے کہ افتتاحی پاکستان بمقابلہ افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایسے شہر میں کھیلی جائے گی جہاں ایک بڑی پاکستانی کمیونٹی ہے اور جس نے ہمیشہ دونوں ممالک کے کرکٹرز کی حمایت کی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمد یوسف ذاتی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کر رہے۔ ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن ان کی غیر موجودگی میں بیٹنگ کوچ کے فرائض سنبھالیں گے۔ چودہ کھلاڑی اور نو سپورٹ سٹاف دستے میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سپنر راشد خان 17 رکنی افغان سکواڈ کی قیادت کریں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا کہ انہوں نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں میں سے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کی ہے اور سلیکٹرز نے سیریز کے لیے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

’مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور اپنی قوم کا نام روشن کرے گی۔‘

نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مستعفی ہونے والے سابق کپتان محمد نبی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

سکواڈ

پاکستان: شاداب خان (کپتان)، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر، زمان خان

افغانستان: راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ، گلبدین نائب۔  شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمن، فرید احمد، فضل الحق فاروقی، نوین الحق

شیڈول

پہلا T20I: 24 مارچ، شارجہ

دوسرا T20I: 26 مارچ، شارجہ

تیسرا T20I: 27 مارچ، شارجہ

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ