عرب وزرائے خارجہ شام کی عرب لیگ میں واپسی پر متفق

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان جمال روشدی نے بتایا کہ یہ فیصلہ قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں عرب وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی (بیچ) سات مئی 2023 کو قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے دوران عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط (بائیں) اور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ بات کر رہے ہیں (اے ایف پی)

عرب لیگ کے ترجمان کے مطابق عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو ایک دہائی سے زیادہ کی معطلی کے بعد شام کو دوبارہ تنظیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان جمال روشدی نے بتایا کہ یہ فیصلہ قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں عرب وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اس فیصلے سے بظاہر لگتا ہے کہ یہ شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے یہ ایک علاقائی طرز کا دباؤ ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عرب نیوز کے مطابق عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شام اور سوڈان کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے دو غیر معمولی اجلاسوں میں شرکت کی۔

قاہرہ میں یہ اجلاس ایک ایسے وقت ہوا جب 19 مئی کو سعودی عرب تنظیم عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

عرب لیگ میں شام کی رکنیت 12 سال قبل اس وقت معطل کر دی گئی تھی جب ملک میں باغیوں اور اسد حکومت کے درمیان خانہ جنگی کا آغاز ہوا تھا۔

مارچ 2011 سے شروع ہونے والی اس خانہ جنگی میں اب تک تقریباً 15 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ملک کے تقریباً  ڈھائی کروڑ افراد، جو آبادی کا نصف ہیں، بے گھر ہو گئے ہیں۔

عرب لیگ عام طور پر اتفاق رائے سے فیصلہ سازی کرتی ہے لیکن ووٹنگ کے ذریعے سادہ اکثریت سے بھی فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا