ٹویوٹا کا نیا منصوبہ: 10 منٹ چارجنگ میں 1500 کلومیٹر سفر

ٹویوٹا کے مطابق بیٹری ٹیکنالوجی میں حالیہ کئی پیش رفتوں کا مطلب ہے کہ وہ تحقیقی مرحلے سے سالڈ سٹیٹ بیٹریوں کی پیداوار کی طرف جانے کے لیے تیار ہے، جس کے فواائد اس وقت کمرشل الیکٹرک کاروں میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں سے زیادہ ہیں۔

17 نومبر 2022 کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ٹویوٹا بی زیڈ الیکٹرک گاڑی (اے ایف پی)

گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا نے جدید الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو دس منٹ کی چارجنگ سے تقریباً 15 سو کلومیٹر (932 میل) تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جاپانی کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 2027 تک کمرشل سالڈ سٹیٹ بیٹری تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی نے ایک ٹیکنالوجی بریفنگ میں کہا کہ ’گاڑی کے آپریٹنگ سسٹم میں جدت کے ساتھ، مستقبل کی بیٹری سے ای وی ’ڈرائیونگ فیل‘ کو اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکے گا جس میں تیز رفتاری، موڑنے اور رکنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔‘

ٹویوٹا کے مطابق بیٹری ٹیکنالوجی میں حالیہ کئی پیش رفتوں کا مطلب ہے کہ وہ تحقیقی مرحلے سے سالڈ سٹیٹ بیٹریوں کی پیداوار کی طرف جانے کے لیے تیار ہے، جس کے فوائد اس وقت کمرشل الیکٹرک کاروں میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں سے زیادہ ہیں۔

لیتھیم آئن بیٹریوں کی رینج اور چارجنگ کی حد کے باوجود، لاگت اور استحکام کے مسائل کی وجہ سے انہیں سالڈ سٹیٹ بیٹریوں پر ترجیح دی گئی ہے۔

ٹویوٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ’تکنیکی پیش رفت‘ نے ان مسائل پر قابو پا لیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی پیش رفت۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایک ہزار کلومیٹر رینج کی صلاحیت رکھنے والی زیادہ موثر بیٹری کے منصوبے کے ساتھ لیتھیم آئن بیٹریوں میں جدت لاتی رہے گی جو ٹیسلا کے ماڈل وائی کے طویل فاصلے سے تقریباً دوگنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹویوٹا نے کہا کہ لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹریاں بھی لیتھیم آئن اور سالڈ سٹیٹ بیٹریوں کے کم لاگت متبادل کے طور پر تیار کی جائیں گی۔

بیٹریوں کے علاوہ دیگر ایجادات اختراعات جن کی بریفنگ میں تفصیل دی گئی تھی ان میں ’راکٹ ہائپرسونک ایروڈائنامکس پر مبنی‘ ایروڈائنامک ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ لاگت کو کم کرنے کے لیے تیار کیے گئے مینوفیکچرنگ اپ گریڈ منصوبے شامل تھے۔

ان منصوبوں میں سے ایک ایسے پیداواری عمل کا ہے جسے گیگا کاسٹنگ کہا جاتا ہے، جسے سب سے پہلے ٹیسلا نے برقی گاڑیوں کی تیاری کو ہموار کرنے کے لیے پیش کیا تھا۔

ٹویوٹا کے صدر کوجی ساتو اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ کمپنی ای وی کے شعبے میں پیچھے رہ گئی ہے اور برابری کرنے پر مجبور ہے۔

اس تازہ ترین اعلان کے بعد ٹویوٹا کے حصص کی قیمت اگست کے بعد سے بلند ترین درجے تک پہنچ گئیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی